27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Uncategorized

آخری رسومات کے لئے اولادوں میں جھگڑا، ایک جلانے تو دوسرا دفن کرنے کے لئے تیار

لکھی سرائے، 7 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔ لکھی سرائے میں ماں کے انتقال کے بعد اس کی آخری رسومات کے لیے دو بیٹے آپس میں لڑ پڑے۔ ایک بیٹا کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی ماں کو مسلم مذہب کے مطابق دفن کرے گا تو دوسرے نے ہندو رسم و رواج کے ساتھ آخری رسومات پر اصرار کیا۔ دراصل 60 سالہ ریکھا خاتون نے راجندر پنڈت سے دوسری شادی کی تھی۔ شادی کے بعد وہ ریکھا خاتون سے ریکھا دیوی بن گئی تھیں لیکن ان کی پہلی شادی سے ایک بچہ تھا، جو مسلمان ہے۔ اب دونوں بیٹے ماں کی آخری رسومات کو لے کر لڑ رہے ہیں۔
معاملہ چانن تھانہ علاقہ کے جانکی ڈیہہ علاقہ سے متعلق ہے جہاں طویل علالت کے بعد منگل کے روز ریکھا دیوی کی موت ہوگئی۔ ریکھا کا ایک بیٹا ہندو مذہب سے ہے جبکہ دوسرا بیٹا مسلم مذہب سے ہے۔ ایسے میں ایک بیٹا اپنی ماں کی تدفین کرنا چاہتا ہے تو دوسری ان کی آخری رسومات ہندو رسم و رواج کے مطابق ادا کرنا چاہتا ہے۔
معاملہ کوتول پکڑتا دیکھ کر گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی لکھی سرائے کے اے ایس پی سید عمران مسعود پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے دونوں فریق کو سمجھانے کے بعد آخری رسومات ادا کرنے کا مشورہ دیا۔
اس دوران پولیس کو پتہ چلا کہ ووٹر شناختی کارڈ میں ریکھا خاتون کا نام ریکھا دیوی ہے۔ پولیس دستاویزات کی بنیاد پر خاتون ہندو ہے۔ اس لیے اس کی آخری رسومات ہندو رسم و رواج کے مطابق ادا کرنا مناسب ہے۔ پولیس کے اس فیصلے کے بعد محمد موخیل نے بتایا کہ مجھے اپنی والدہ کی لاش نہیں مل سکی۔ میں ان کی رسومات اپنے طریقے سے ادا کرنا چاہتا تھا ۔ آخری رسومات دوسرے بیٹے ببلو نے ہندو رسومات کے ساتھ ادا کیں۔
معلومات کے مطابق لکھی سرائے ضلع کے جانکی ڈیہہ رہائشی راجندر پنڈت نے 40 سال قبل ایک مسلم خاتون ریکھا خاتون سے شادی کی تھی۔ راجندر پنڈت کی پہلی بیوی کی موت ہوگئی تھی اور ریکھا پہلے سے ایک بچے کی ماں بھی تھی۔ ریکھا کی راجندر سے شادی کے بعد اس نے اپنے بیٹے محمد موخیل کو اپنے پاس رکھا۔
ریکھا کی شادی کے بعد دو بچے ہوئے۔ ایک کا نام ببلو پنڈت اور بیٹی کا نام نجمہ خاتون رکھا گیا۔ ببلو پنڈت پوجا پاٹھ کر زندگی گزار رہا ہے۔ وہیں نجمہ خاتون سبزی بیچ کر گزارا کر رہی ہے۔ اس معاملے میں لکھی سرائے پولیس نے تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد کہا کہ ضعیف خاتون کی آخری رسومات ہندو رسومات کے مطابق ادا کی جائیں۔

Related posts

سٹیزن یونائیٹڈ فار ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ نے میگا کیرئیر گائیڈنس سیمینارکے ذریعہ طلباء کو نئی سمتیں دکھائیں

Hamari Duniya

13دسمبرسے ہورہاہے ادارہ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس کا آغاز

Hamari Duniya

تم کیا گئے کہ رونق سیاست چلی گئی :قاری محمد طیب قاسمی 

Hamari Duniya