33.3 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

عتیق احمد کو ملی گناہوں کی سزا، بھائی اشرف سمیت 7 بری

Atiq Ahmad

پریاگ راج، 28 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
امیش پال اغوا کیس میں پریاگ راج کے ایم پی ایم ایل اے عدالت نے عتیق احمد سمیت تین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ مجرموں پر ایک ایک لاکھ جرمانہ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ اس کیس میں عتیق کے بھائی اشرف سمیت سات ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے مختلف دفعات میں پانچ ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
پریاگ راج ضلع میں 17 سال قبل ہوئے امیش پال اغوا کیس میں عدالت نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے عتیق اور اس کے بھائی اشرف سمیت 10 میں سے 7 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ جبکہ عتیق، دنیش پاسی اور خان شوکت حنیف کو سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے تینوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

دوسری جانب عتیق کے بھائی اشرف احمد، جاوید، اسرار، فرحان، عابد پردھان، عاشق عرف مالی اور اعجاز کو بری کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کو عتیق احمد کو سابرمتی جیل سے لایا گیا تھا، جب کہ اشرف کو بریلی جیل سے پریاگ راج لایا گیا تھا۔ عتیق، اشرف اور فرحان کو سخت سیکیورٹی میں الگ الگ جیل وین میں جیل سے عدالت لایا گیا۔

Related posts

جمعیة علماءہند کا قابل تعریف قدم،ترکی زلزلہ متاثرین کی امدادکےلئے وفد ترکی پہنچا

Hamari Duniya

ایلن مسک، ستیہ نڈیلا اور سندر پچائی کو پیچھے کرکے نمبر ایک پر پہنچے مکیش امبانی

Hamari Duniya

Sophist Academy: اگر کچھ کر گزرنے کا حوصلہ ہو تو سب کچھ ممکن ہے: نوراللہ خان

Hamari Duniya