نئی دہلی،28مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
انڈین یونین مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم کے ایم سی سی کے تحت اے ایس این سنیئر سکینڈری اسکول گراﺅنڈ میو وہارفیز 1دہلی میں ای احمد ٹرافی 7 ویں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقادکیا گیا جس میں آل انڈیا ایمس اورآل انڈیا میڈیا ٹیم کے درمیان میچ ہوا۔جس میں سنڈے کلب دہلی نے جیت درج کی۔رنر اور وینر ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا اور ٹرافی پیش کی گئی۔
اس موقع پر پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری خرم انیس عمر نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی درجنوں ذیلی تنظیمیں ہیں جو مختلف میدانوں میں مختلف نوع کے لیے بنائی گئی ہے اور ہر تنظیم اپنے میدان میں کافی فعال اور متحرک ہے۔کے ایم سی سی ہر سال ای احمد ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ میچ کا انعقاد کرتی ہے جس کا مقصد ہے کہ لوگ صحت مند رہیں اور کھیل کی جانب بھی توجہ دیں۔کیونکہ کھیل انسانی جسم کو برقرار رکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے جس سے جہاں ایک طرف تفریح حاصل ہوتی ہے وہیں دوسری طرف صحت و تندرستی برقرار رہتی ہے۔لوگ صحت ہوں گے تو ملک صحت مند ہوگا۔
اس موقع پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ ای احمد ٹرافی کے انعقاد سے پارٹی کے ممبران اور سماج کے لوگوں کو صحت کے اعتبار سے متحرک رکھنے کی کوشش ہوتی ہے۔پارٹی کے دیلی تنظیم کے ایم سی سی کے ذریعے کھیل کو بڑھاوا دینے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ پارٹی ہر میدان میں سماج کی خدمت کر سکے۔اس موقع پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،پاٹی کے جنرل سکریٹری خرم انیس عمر ،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ، دہلی پردیش کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورالشمس ،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی بھی موجود تھے۔
previous post