24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

کیجریوال نے طلباءکو بس میں مفت سفراور میٹرو کرایہ میں رعایت دینے کا وعدہ کیا

Arvind Kejriwal

نئی دہلی، 17 جنوری۔ عام آدمی پارٹی (آپ) دہلی اسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی نئے وعدے کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اب پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر نئی حکومت بنتی ہے تو وہ طلباءکو دہلی میں بسوں میں مفت سفر اور دہلی میٹرو میں آدھی قیمت پر سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ اس تناظر میں آپ کنوینر اروند کیجریوال نے بھی وزیر اعظم کو خط لکھا ہے۔ دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر دہلی میٹرو کے طلباءکے لیے کرایہ میں 50 فیصد رعایت کا مطالبہ کیا ہے۔ کرایہ میں نصف رعایت برداشت کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
کیجریوال نے وزیر اعظم کو لکھے خط میں کہا ہے کہ دہلی میٹرو مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان 50-50 فیصد تعاون کا منصوبہ ہے۔ ایسے میں اس اسکیم پر آنے والا خرچ آدھا دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کو برداشت کرنا چاہئے۔خط میں انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت طلباءکے لیے بس سفر مفت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم اس پر راضی ہوجائیں گے۔
ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے دہلی کے تمام طلباءکو اس بات کی ضمانت دی ہے کہ بس اور میٹرو کا کرایہ اب تعلیم میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔ جب ہماری حکومت بنے گی تو ہم اسکول اور کالج کے طلباءکے لیے بسوں میں مفت سفر شروع کریں گے اور میٹرو کے کرایوں میں بھی رعایت دیں گے۔ طلباءپر خرچ ہونے والی ایک ایک پائی ملک کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔

Related posts

ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کے دفتر میں صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی عظمیٰ کے ناظم اعلیٰ کی آمد

Hamari Duniya

مدارس کے بارے میں ’این سی پی سی آر‘ کی سفارشات غیر منصفانہ ہیں : سکریٹری مرکزی تعلیمی بورڈ

Hamari Duniya

شراوستی-بلرام پور کو آئین کے آرٹیکل 371 میں ترمیم کرکے خصوصی درجہ دیا جانا چاہئے:جاوید اشرف خان

Hamari Duniya