9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

دہلی اسمبلی انتخابات: آپ اور کانگریس کے بعد بی جے پی نے بھی کھولا وعدوں کا پٹارا

Bjp releases sankalp patr for upcomming election

نئی دہلی، 17 جنوری۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جمعہ کو اپنے منشور کا پہلا حصہ جاری کیا۔ اس میں خواتین کو ڈھائی ہزار روپے ماہانہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے جمعہ کو پارٹی کے ریاستی دفتر میں سنکلپ پتر سے متعلق اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ریاستوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ اس ریکارڈ کو جاری رکھتے ہوئے، ہم دہلی کی خواتین کو ماہانہ 2500 روپے دینے کا عہد کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ دہلی میں غریب خاندانوں کو ہر سلنڈر پر 500 روپے کی چھوٹ دی جائے گی۔ ہولی اور دیوالی کے تہواروں پر ہر خاندان کو ایک کچن سلنڈر مفت دیا جائے گا۔ دارالحکومت کی کچی آبادیوں میں اٹل کینٹین کھولی جائیں گی، جس میں پانچ روپے میں پیٹ بھر کا کھانا ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر دہلی میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو اسے پہلی کابینہ میں منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی آیوشمان اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپے کا انشورنس دیا جائے گا اور مزید 5 لاکھ روپے ریاستی حکومت دے گی۔

Related posts

راجستھان میں بھی پیش آیا منی پور جیسا واقعہ، وزیراعلیٰ اشوک گہلوت ایکشن میں

Hamari Duniya

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ، غزہ اور تل ابیب میں جشن، کیا کیا ہیں معاہدہ کی شرطیں، جا نئے پوری تفصیل

Hamari Duniya

ہلدوانی فساد معاملہ: 50 ملزمین کی رہائی کے لئے اترا کھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانتی عرضداشتوں پر بحث شروع

Hamari Duniya