27.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

 ڈیٹا دنیا بھر کے لوگوں کے لیے قابل رسائی ہونا چاہئے:جی20 کا کردارکے موضوع پر تقریب منعقد

Amitabh Kant
ممبئی : منگل کو ممبئی میں ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کے دوران ڈیٹا فار ڈیولپمنٹ: 2030 ایجنڈا کو آگے بڑھانے میں جی20 کا کردارکے موضوع پر تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ہندوستان کے جی 20 شرپا امیتابھ کانت نے کہا کہ حکومت ہند نے ڈیٹا گورننس کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے اور ڈیٹا گورننس کوالٹی انڈیکس جیسے کئی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک ڈیٹا اور گڈ گورننس کے استعمال کے بغیر تکنیکی طور پر کبھی بھی ترقی نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا دنیا بھر کے لوگوں کے لیے قابل رسائی ہونا چاہیے۔شیرپا کانت نے کہا کہ جی 20 نے ماضی میں ایک ایسے وقت میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے جب معاشی ترقی اور مالیاتی پیش رفت متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 کے ترقیاتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دنیا انتشار کا شکار ہے۔ کانت نے کہا کہ ہندوستان نے ایک ایسے وقت میں جی 20 کی صدارت سنبھالی ہے جب عالمی نمو سست پڑی ہے، مہنگائی عروج پر ہے، کووڈ کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا رہے ہیں، اور عالمی قرضوں کا بحران ہے۔
کانت نے کہا کہ موسمیاتی مالیات اور موسمیاتی کارروائی کا ایک بہت بڑا بحران ہے اور عالمی سپلائی چین میں خلل پڑا ہے۔ انہوں نے کہا، ہندوستان کا ماننا ہے کہ ہر بحران ایک بہترین موقع بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بہتر موقع نہیں ہو سکتا کہ وزیر اعظم مودی نے جو کہا ہے کہ ہندوستان کی جی 20 قیادت فیصلہ کن، جامع، کارروائی پر مبنی ہوگی۔ انہوں نے کہا، جہاں تک جی 20 کا تعلق ہے، ترقیاتی ورکنگ گروپ ترقی کا دل اور روح ہے اور اس کا بہت اہم اور قائدانہ کردار ہے۔کانت نے کہا کہ مشن لائیف کا رویے سے بہت تعلق ہے۔ یہ ممالک نہیں جو تبدیلی کو آگے بڑھائیں گے، یہ انفرادی اور اجتماعی طرز عمل ہے جو فرق پیدا کرے گا۔الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے مندوبین سے خطاب کیا۔

Related posts

مودی حکومت کا انحصار اب نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو پر

موجودہ وقت میں نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو پی ایم مودی سے بھی زیادہ طاقتور دکھائی دے رہے ہیں۔:

Hamari Duniya

وقف بل کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کے احتجاجی مظاہرے کی جمعیۃ علمائ ہند کی حمایت

Hamari Duniya

ششی تھرور نے 85ویں جنرل کنونشن میں کانگریس کو دکھایا آئینہ،بلقیس بانو معاملے پر کہی بڑی بات

Hamari Duniya