30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

وقف بل کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کے احتجاجی مظاہرے کی جمعیۃ علمائ ہند کی حمایت

Mehmood Madani

 وقف اللہ کی ملکیت ہے، حکومت مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کرے :جمعیۃ علماء ہند
نئی دہلی 8 مارچ: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و دیگر ملی جماعتوں کی جانب سے 13 مارچ 2025 کو جنتر منتر، نئی دہلی میں وقف  بل کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے اس کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کا موجودہ وقف بل پر اصرار مسلم اوقاف کی مذہبی ودینی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ وقف کسی فرد کی ملکیت نہیں، بلکہ اللہ کی ملکیت ہے۔ اس کی اصل میں کسی قسم کی تبدیلی یا مداخلت نہ صرف شرعی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ آئینی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ہم حکومت کو واضح طور پر متنبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے اور اس بل سے متعلق جو اعتراضات کیے گئے ہیں، ان کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند تمام انصاف پسند شہریوںو دینی و سماجی رہنماؤں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اورجمہوری و آئینی حق کی حفاظت کے لیے اپنے حصے کا عملی کردار پیش کریں۔

Related posts

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک اور معاہدہ طے پاگیا

Hamari Duniya

امریکی صدرجو بائیڈن ایک تقریب کے دوران اسٹیج پرہی گرگئے

Hamari Duniya

سنہری باغ مسجد نئی دہلی کے انہدام پر روک لگائی جائے، صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعدمدنی نے وزیر اعظم کو لکھا خط

Hamari Duniya