32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

جوبائیڈن پانچ برس میں وفات پا جائیں گے! امریکہ میں طوفان برپا ہوگیا

Joe Biden

واشنگٹن،28اپریل(ایچ ڈی نیوز)
امریکی صدر جوبائیڈن نے منگل کو دوسری مدت کے لئے انتخابی مہم کا اعلان کیا تو حریف اور ریپبلکن صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے ان کی موت کے حوالے سے پیشن گوئی کردی، ان کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن اگلے 5 برسوں میں وفات پاجائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حریف جماعت ریپبلکن صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے گزشتہ روز ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر جوبائیڈن کے حامیوں نے اگر انہیں دوسری بار صدر بنایا تو انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ وہ اگلے 5 برسوں میں وفات پاجائیں گے۔نکی ہیلی کے مطابق صدر جو بائیڈن اس وقت 80 برس کے ہیں اور 2024 کے انتخابات کے بعد اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو 5 برس کی مدت پوری نہیں کرپائیں گے اور وفات پاجائیں گے جس کے بعد نائب صدر کملا ہیرس ان کی جگہ اقتدار سنبھالیں گے۔51 سالہ نکی ہیلی کے اپنی انتخابی مہم میں عمر اور قابلیت کو بنیادی مسئلے کے طور پر پیش کرتے ہوئے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ 75 سال سے زائد عمر کے سیاست دانوں کو ذہنی قابلیت کا امتحان دینا چاہیے۔دوسری جانب وائٹ ہاوس انتظامیہ کی جانب سے مسلسل اس بات پر زور دیا جارہا ہے کہ صدر جوبائیڈن مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔

Related posts

Tripura Communal violence تریپورہ میں فرقہ وارانہ تشدد، کوئیٹورا باری اور رانیر بازار کے دیہاتوں میں مسلم خاندانوں کو بنایا گیا نشانہ، جماعت اسلامی ہند کا سخت کارروائی کا مطالبہ

Hamari Duniya

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وراٹ کوہلی سے رشتوں کے بارے میں کھل کر بولے گمبھیر

Hamari Duniya

بھارتی خواتین ٹیم نے ساتویں مرتبہ ایشیا کپ خطاب پر کیا قبضہ

Hamari Duniya