29.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News متحدہ عرب امارات

آئی ٹو یو ٹو شراکت داروں کے درمیان تجارت اور رابطہ کو فروغ دینے کے لیے تیار!

I2U@
ابو ظہبی، 23 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ نے ہندوستان کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے کہ وہ آب و ہوا کے لئے زرعی اختراعی مشن میں شامل ہو گا، امریکی محکمہ خارجہ کے ایک پریس بیان کے مطابق،امریکی انڈر سیکرٹری برائے اقتصادی ترقی، توانائی اور ماحولیات جوز ڈبلیو فرنانڈیز، جو آئی 2یو 2 بزنس فورم کے لیے ابوظہبی میں تھے، نے وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی تعلقات) دمو روی کا خیرمقدم کیا کہ وہ زرعی اختراعی مشن برائے آب و ہوا (اے آئی ایم 4 سی ) میں شامل ہونے اور حکومت ہند کے خواہش ظاہر کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کئے ۔
امریکہ اور متحدہ عرب امارات نے نومبر 2021 میں اے آئی ایم 4 سی کی لانچنگ کی تھی۔ اے آئی ایم 4 سی اقدام نے کامیابی کے ساتھ ان سرمایہ کاری کو عالمی سطح پر 8 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کر دیا ہے، جس میں 42 حکومتوں سمیت 275 سے زیادہ شراکت دار ہیں، جن میں بھارت بھی شامل ہے، ماحولیاتی میں سرمایہ کاری کی حمایت کرتے ہوئے اے آئی ایم 4 سی کے مشن کو اجتماعی طور پر آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔اس سے قبل بدھ کو روی نے ابوظہبی میں منعقدہ انڈیا-اسرائیل، یواے ای اور یو ایس (آئی 2 یو2) شیرپا میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران، شیرپاس نے آئی 2یو 2 شراکت داری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تمام موجودہ اور ممکنہ I2U2 منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

Related posts

کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد ایک بار پھر میدان میں نظر آئیں گے ہاشم آملہ

Hamari Duniya

بھائی چارہ کے پیغام کو عام کرنے کیلئے سماجی کارکنوں نے ڈاکٹر فہیم بیگ کی قیادت میں نئے ڈپٹی کمشنر آف پولس ڈاکٹر جوائے ترکے سے ملاقات کی

Hamari Duniya

وزیراعلیٰ کیجریوال نے گجراتیوں کو سمجھایا کیسے بنے گا ہندوستان دنیا کا نمبر ون ملک

Hamari Duniya