24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

طلاق کی افواہوں کے درمیان سابق امریکی صدر اوباما نے مشعل کے61ویں سالگرہ پر محبت کے پھول برسائے

Obama

واشنگٹن،18جنوری: امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے مشعل اوباما سے طلاق کی افواہوں کا بازار گرم ہونے پر اپنی اہلیہ مشعل کے ساتھ مسکراہٹ بھری تصویر جاری کردی۔سابق خاتون اوّل کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر مشعل اوباما کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیا۔
63 برس کے براک اوباما اور مشعل تیس برس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں، پچھلے چند ماہ کے دوران کئی اہم موقعوں پر براک اوباما تنہا نظر آئے تھے، جبکہ سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں بھی مشعل اوباما نے شرکت نہیں کی تھی۔امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ کی حلف برداری میں بھی وہ شرکت نہیں کریں گی۔ افواہوں کا بازار گرم ہونے پر اوباما نے تصویر جاری کرکے لکھا کہ مشعل جس جگہ ہوں گی وہ کمرہ گرمجوشی، ذہانت، مسکراہٹوں اور شائستگی کی عبارت ہوگا۔مشعل نے بھی جوابی پیغام میں اوباما سے محبت کا اظہار کرکے افواہوں کو ختم کردیا۔

Related posts

عمران خان کی گرفتاری پر پاکستانی حکومت اور عدلیہ آمنے سامنے، چیف جسٹس نے پاکستانی وزیراعظم کے خلاف کارروائی کا انتباہ

Hamari Duniya

بروقت علاج نے امریکی صدر جوبائیڈن کو جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونے سے بچالیا

Hamari Duniya

وزیر اعظم نریندر مودی کے کویت دورہ کی پوری تفصیل، ہندوستان اور کویت کے باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز

Hamari Duniya