9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

حکومت چلانے میں 90فیصد آبادی کا حصہ صرف دس فیصد ہے،پسماندہ طبقات کے ممبران پارلیمنٹ کو پنجرے میں بند کردیا گیا ہے، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر سنسنی خیز الزام

Rahul Gandhi

پٹنہ، 18 جنوری۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز کہا کہ بہار پیپر لیک کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے۔ انہوں نے بجٹ میں پسماندہ طبقات کی نمائندگی پر بھی سوالات اٹھائے۔بہار کے ایک روزہ دورے پر پہنچے راہل گاندھی پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں’آئین تحفظ کانفرنس‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کے بعد اس کے مطابق ترقی ہونی چاہیے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اس سے پتہ چلے گا کہ کس کی آبادی کتنی ہے۔ بیوروکریسی، تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ کمپنیوں میں ان کاکتنی حصہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتدار امبانی اور اڈانی کوسونپ دیا گیا ہے۔

Rahul Gandhi

راہل گاندھی نے بجٹ میں پسماندہ طبقات کی نمائندگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے 90 سینئرافسران ملک کے بجٹ پر فیصلے لیتے ہیں۔ ان میں دلتوں، آدیواسیوں، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی شرکت 10 فیصد بھی نہیں ہے جبکہ ہندوستان کی آبادی میں ان طبقات کا حصہ 90 فیصد ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اس کتاب (آئین ہند) میں یہ کہاں لکھا ہے کہ ہندوستان کی ساری دولت صرف دو تین لوگوں کے ہاتھ میں چلی جائے۔
آج کے ہندوستان میں ایم ایل اے اور ایم پی کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔ جب میں پسماندہ طبقوں، دلتوں، آدیواسیوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ سے ملتا ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ ہمیں پنجرے میں بند کر دیا گیا ہے۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح گنگا کا پانی ہر طرف بہتا ہے، اسی طرح آئین کا نظریہ بھی ملک کے ہر فرد، ہر ادارے تک پہنچنا چاہئے۔ ہندوستان کے ہر ادارے سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر، بھگوان بدھا اور مہاتما گاندھی کے نظریے کو مٹایا جا رہا ہے۔اس سے پہلے راہل گاندھی آج صبح پٹنہ کے جے پرکاش نارائن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ یہاں ان کا بہار کانگریس کے سربراہ اکھلیش پرساد سنگھ اور پارٹی کے دیگر سینئرلیڈروں نے پرتپاک استقبال کیا۔

Related posts

وزیر اعظم نریندر مودی کے کویت دورہ کی پوری تفصیل، ہندوستان اور کویت کے باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز

Hamari Duniya

مودی اور کیجریوال کی نورا کشتی نے دہلی کے مفادات کو فٹ بال بنادیا

Hamari Duniya

امریکہ میں شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

Hamari Duniya