22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان یونٹ تحلیل

AIUTBC

ڈاکٹر نوازالحق قومی سکریٹری اور ڈاکٹر ساجد نثار کنوینر مقرر
نئی دہلی،23اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے طبّی کانگریس راجستھان اسٹیٹ کو چند تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے خاص اختیار کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر سیّد نوازالحق کو تنظیم ہذا کا قومی سکریٹری اور ڈاکٹر ساجد نثار کو طبّی کانگریس راجستھان یونٹ کا کنوینر مقرر کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ڈاکٹر ساجد نثار کو ایک ماہ کے اندر حسب ضابطہ طبّی کانگریس راجستھان اسٹیٹ کی تشکیل نو کی ہدایت بھی جاری کی۔ پروفیسر مشتاق احمد نے جاری بیان میں یہ بھی واضح کیا کہ ا?ل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان اسٹیٹ کی سبھی معاون ونگ از خود تحلیل ہوگئیں۔

پروفیسر مشتاق احمد نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ وقفہ سے کامیابی کے ساتھ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان میں سرگرم عمل ہے، اس کے لیے ڈاکٹر چودھری محمد منور خاں، ڈاکٹر غلام قطب چشتی، ڈاکٹر سیّد محمد شفیق احمد نقوی وغیرہ کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا?ل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان یونٹ کو تحلیل کرنے کا بنیادی مقصد تنظیم کو ازسرنو تشکیل دے کر فعال بنائے رکھنا ہے۔

Related posts

ایل نے کیجریوال حکومت کی کمر توڑدی، اب کیا کریں گے وزیراعلی

Hamari Duniya

ایک کروڑ نوجوانوں کو ٹاپ 500 کمپنیوں میں انٹرن شپ دینے کا اعلان مرکزی حکومت کا نیا جملہ: جاوید اشرف خان

Hamari Duniya

آل انڈیا ملی کونسل صوبہ دہلی کے ڈاکٹر پرویز میاں صدر اور الیاس سیفی جنرل سکریٹری منتخب

Hamari Duniya