March 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ایک کروڑ نوجوانوں کو ٹاپ 500 کمپنیوں میں انٹرن شپ دینے کا اعلان مرکزی حکومت کا نیا جملہ: جاوید اشرف خان

Javed Ashraf Khan

نئی دہلی،24جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس پارٹی کے نوجوان لیڈر جاوید اشرف خان مرکزی یونین بجٹ2024پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد سمیت تمام ہم وطنوں کو بجٹ 2024 سے شدید دکھ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی بجٹ سے کسان، بے روزگار اور عام آدمی کومایوس ہوئی ہے۔تعلیم اور صحت کے لئے اس بجٹ میں کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی سے کم آمدنی والے ٹیکس دہندگان پر بوجھ بڑھے گا۔
کانگریس کے نوجوان لیڈر جاوید اشرف خان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فریش گریجویٹس کے حوالے سے اعلان کیا گیا کہ ایک کروڑ نوجوانوں کو 500 کمپنیوں میں انٹرن شپ دی جائے گی،سن کر اچھا لگا لیکن اگر آپ 1 کروڑ روپے کو 500 سے تقسیم کریں تو ایک کمپنی پر 20 ہزار انٹرن شپ کا بوجھ ہے، کیا آپ ایسی کسی کمپنی کو جانتے ہیں جو 20-20 ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دے سکے؟ کیا کوئی نیا جملہ ہے؟
اس حکومتی بجٹ میں صرف بہار اور آندھرا پردیش کو خصوصی پیکیج دیا گیا ہے اور دیگر ریاستوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا ہے جو کہ وفاقی ڈھانچے کے ساتھ غداری ہے۔
انہوں نے بجٹ میں ملک کے سب سے بڑے صوبہ کو نظرانداز کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں وزیرخزانہ نے اترپردیش کا نام لینا تک مناسب نہیں سمجھا اس سے ہم یوپی کے لوگوں کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔

Related posts

امارات کے صدرکا شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے کروڑوں ڈالراضافی امداد کا اعلان

Hamari Duniya

الشفاء ہاسپٹل نے نرسنگ کے نئے بیچ کا استقبال کیا اور ٹریننگ حاصل کرچکے بچوں کو سرٹیفیکیٹ دی

Hamari Duniya

بھارت اور قطر کے دو طرفہ تعلقات کی جھلکیاں

Hamari Duniya