نئی دہلی، 27 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا ملی کونسل صوبہ دہلی کی جنرل باڈی کا انتخابی اجلاس گیتا کالونی کے تاج انکلیو میں منعقد ہوا، جس کی صدارت، آل انڈیا ملی کونسل کے قومی کارگزار جنرل سکریٹری حضرت مولانا شاہ قادری سید مصطفی رفاعی جیلانی ندوی نے فرمائی اور آپ کی حیثیت انتخابی اجلاس کے مرکزی مشاہد کی بھی رہی۔اجلاس کی ابتدائی کاروائی کا آغاز مولانا (ڈاکٹر) عبدالمالک مغیثی، سکریٹری شعبہ دینی تعلیم، آل انڈیا ملی کونسل کی خوش الحان تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ سب سے پہلے ملی کونسل صوبہ دہلی کے لیے مرکز کی جانب سے نامزد 101/ ارکان کے ناموں کا اعلان کیا گیا، پھر سبھی نامزد ارکان کے ذریعہ پچاس مزید ناموں کو مجلس عمومی کے لیے بحیثیت رکن منتخب کیا گیا۔
بعد ازاں مجلس عمومی میں ملی کونسل صوبہ دہلی کے ارکان کے ذریعہ ڈاکٹر پرویز میاں، سابق صدر ملی کونسل صوبہ دہلی کو نئی میقات کے لیے پھر ایک بار صدر منتخب کر لیا گیا۔ اس انتخاب کے بعد 21/ رکنی مجلس عاملہ کے ارکان کا انتخاب بھی ہوا، جس کے ذریعہ الیاس سیفی کو باضابطہ جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب کیا گیا نیز تین نائبین صدر کا انتخاب ہوا جس میں اشرف کمال، پروفیسر (ڈاکٹر) حسینہ حاشیہ اور مولانا نیاز احمد ذاکر القاسمی کے نام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خازن کے طور پر احمد موجی خان اور معاون جنرل سکریٹری کے لیے باتفاق رائے رئیس الدین کا انتخاب کیا گیا۔ مجلس عاملہ کے ذریعہ صوبہ دہلی کے لیے تین سرپرستان حسیب احمد (سبکدوش آئی اے ایس)، عبدالرشید اور مہربان قریشی کا نام بھی متفقہ طور پر طے کیا گیا۔
مزید برآں مولانا مزمل الحق الحسینی کو سکریٹری تحفظ شریعت واصلاح معاشرہ، ریاض الدین سیفی کو سکریٹری خدمت خلق، ماسٹر زاہد حسین کو سکریٹری حقوق انسانی وانصاف، معظم علی لڈّو کو سکریٹری برائے معاشی واقتصادی امور، مولانا قاری اسجد زبیر کو سکریٹری دینی تعلیم، مولانا شاہد اویس کو سکریٹری دعوت وتبلیغ، طیب چودھری کو سکریٹری سیاسی امور، عبدالمبین کو سکریٹری عصری وتکنیکی تعلیم، نعیم انصاری کو سکریٹری ذرائع ابلاغ، شکیل ایڈوکیٹ کو لیگل ایڈ، امتیاز احمد کو سکریٹری تنظیمی امور اور محترمہ جہاں آرائ سیفی کو خواتین ونگ کا سکریٹری منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ مجلس عاملہ میں محمد عالم، شمس تبریز قاسمی، ڈاکٹر شکیب ارسلان اور فرخ زنجانی کے نام بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر مولانا سید مصطفی رفاعی جیلانی ندوی نے اپنے صدارتی خطبہ میں سبھی نومنتخب ارکان وعہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جو انتخاب ہوا ہے، وہ اگلے تین سالہ میقات کے لیے ہے، اس درمیان سبھی ذمہ داران آپس میں بہتر تال میل کے ساتھ پیش آمدہ امور میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیتے رہیں گے اور انھیں حسن وخوبی کے ساتھ انجام تک پہنچانے کی ہرحال میں کوشش کریں گے۔ انتخابی اجلاس صدر اجلاس کی نگرانی میں انجام پایا جس میں وسیم احمد فہمی، صفی اختر اور انور حسین ودیگر شریک تھے۔ حضرت مولانا رفاعی صاحب کی دعاو¿ں پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ملی کونسل صوبہ دہلی کے تشکیل جدید کے موقع پر دہلی کے مختلف علاقوں سے معقول تعداد میں لوگوں کی شرکت رہی جن میں پروفیسر حسینہ حاشیہ، مولانا عبدالمالک مغیثی سہارن پور، محمد افضل انصاری، شمشاد اکرام ایڈوکیٹ، حسیب احمد سبکدوش آئی اے ایس، عبد الرشید، حاجی آفاق قریشی، مفتی احمد فو¿اد، نفیس احمد، امتیاز احمد، اختر حسین، محمد غفران سیفی، رئیس الدین، محمد الیاس، جابر خان، عاصم دانش، جلال الدین انصاری، شکیل احمد، ریاض الدین سیفی، مولانا (حافظ) محمد معاذ محمدی، مفتی محمد کلیم الدین قاسمی، محمد اسلم، رئیس احمد، حاجی معظم علی لڈو، دلشاد خان، سید کمال اشرف، حاجی شمشاد علی بدایونی، نصیر احمد، محمد شاداب، ڈاکٹر بنیل صدیقی، اسعد الحق، وسیم اکرم قاسمی، عبد الرشید، محمد اکرام، ضمیر احمد، ریاض الدین سیفی منڈولی، ابراہیم عبد اللہ، محمد شکیل، محمد بلال انصاری کے علاوہ محترمہ جہاں آرائ سیفی، محترمہ نوشاد بیگم، محترمہ فرزانہ پروین، محترمہ افشاں بیگم اور محترمہ سلمہ بانو ودیگر اور شرکاءموجود تھے۔ اس پروگرام میں سبھی نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کا ہار پیش کیا گیا، جب کہ مہمانانِ خصوصی کو گلدستوں سے ان کی عزت افزائی کی گئی۔ پروگرام کے اختتام کے ساتھ بعد نماز ظہر، ظہرانہ پر سبھی شرکاءکی ضیافت کی گئی۔