October 19, 2025
Hamari Duniya
دہلی صحت

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کی تشکیل نو، حکیم ارباب الدین صدر نامزد

Hakeem Arbabuddin
نئی دہلی، 12 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کی تشکیل نو کا اعلان کرتے ہوئے درج ذیل عہدہ داروں کو نامزد کیا ہے۔ صدر لیباریٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے پارٹنر حکیم ارباب الدین (صدر)، ڈاکٹر انور جمال (سینئر نائب صدر)، حکیم محمد اعجاز احمد اعجازی، جلیس احمد لمرا، محمد نوشاد اولیا (نائب صدور)، ڈاکٹر عزیر بقائی (جنرل سکریٹری)، حکیم رشادالاسلام اور حکیم نعیم رضا (سکریٹری)، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی (خازن)، جبکہ ڈاکٹر سلمان خالد (لکھنؤ) طبّی کانگریس فارمیسی ونگ صوبہ اترپردیش کے صدر، محمد نوشاد اسکائی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ دہلی کے صدر اور حکیم آفتاب عالم طبّی کانگریس فارمیسی ونگ دہلی کے نائب صدر نامزد ہوئے۔
دیگر صوبوں میں تشکیل کا عمل جاری ہے۔ پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ فارمیسی ونگ کے ذمہ داروں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے ساتھ ساتھ ادویہ کے معیار پر خصوصی توجہ دیں گے نیز قیمتوں پر بھی نظر رکھیں گے تاکہ عوام کو معیاری اور مناسب دام پر یونانی دوائیں دستیاب ہوسکیں۔

Related posts

مودی کی وجہ سے دہشت گردی کو لگی لگام : مسلم راشٹریہ منچ

Hamari Duniya

الخیر فاونڈیشن نے دہلی کے جھگی بستی میں علم کی شمع روشن کرنے کا اٹھایا بیڑا

Hamari Duniya

ایم سی ڈی الیکشن کا اعلان :ایک مرحلے میں ہوگی 250 سیٹوں پر ووٹنگ

Hamari Duniya