29.8 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
دہلی

جامع مسجد کے تاریخی اردو پارک میں بنائے گئے رین شیلٹر کو ہٹانے کا حکم

Zakir Khan

نئی دہلی،12اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔

دہلی اقلیتی کمیشن نے آج دہلی انجمن کی شکایت پر سماعت کرتے ہوئے دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ (ڈی یو ایس آئی بی) کو جامع مسجد کے تاریخی اردو پارک میں بنائے گئے رین شیلٹر کو ہٹانے کا حکم دیا۔ کمیشن نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ باغبانی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈی یو ایس آئی بی کے نائٹ شیلٹرز اور پارکوں میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹائے۔ سماعت میںڈی یو ایس آئی بی حکام کو بھی بلایا گیا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے جس پر کمیشن نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کمیشن نے محکمہ باغبانی کی جانب سے سماعت میں حصہ لینے آئے افسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے پارکوں کی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے۔ یہاں پر ہریالی کا کوئی انتظام نہیں اور نہ ہی یہاں کوئی پارک جیسی خوبصورتی ہے، پارکوں میں پانی کا کوئی انتظام نہیں، اسے کروا کر کمیشن کو کاپی جمع کرانے کا کہا ہے، آج کی سماعت میں ڈی یو ایس آئی بی کا کوئی اہلکار پیش نہیں ہوا۔ اس لیے کمیشن نے اگلی سماعت کے لیے 18 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اگر آئندہ سماعت پرڈی یو ایس آئی بی کا کوئی اہلکار نہیں آیا تو کمیشن سخت احکامات جاری کرے گا۔ کمیشن کی جانب سے چیئرمین ذاکر خان اور رکن اجیت پال سنگھ سماعت کر رہے تھے۔ جبکہ ذاکر حسین اور محمد شاہد گنگوہی شکایت کنندہ کی طرف سے پیش ہوئے۔ محکمہ باغبانی کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیوش بھوشن پیش ہوئے۔

Related posts

بی جے پی نے تین ماہ کے اندر دوسری مرتبہ وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ سے وزیراعلیٰ آتشی کو نکالا؟

Hamari Duniya

شاہین باغ  میں کوڑے کے ڈھیر،جان لیوا بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

Hamari Duniya

میوات میں شرپسندوں نے منظم طریقے سے کئی مساجد اور درگاہ کو جلا دیا،جمعیة تین محاذوں پر کام کررہی ہے :مولانا حکیم الد ین قاسمی

Hamari Duniya