27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
دہلی

مودی کی وجہ سے دہشت گردی کو لگی لگام : مسلم راشٹریہ منچ

Sachin Tendulkar

نئی دہلی، 23 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔

مسلم راشٹریہ منچ کے قومی ترجمان شاہد سعید نے کہا ہے کہ سچن تندولکر جیسی بین الاقوامی شخصیت کا وادی کشمیر کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ دورہ اور بے خوف گھومنا یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان نے دفعہ 370 اور 35اے ہٹائے جانے کے بعد جن لوگوں، تنظیموں اور دہشت گردوں کواکسایا۔ وہ کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں،جو لوگ وادی کو دہشت گردی کی بھٹی میں جھونکنا چاہتے ہیں، انہیں نہ صرف منہ کی کھانی پڑی ہے بلکہ دہشت گردی(پاکستان) کے منھ پرایک بڑا طمانچہ بھی لگا ہے۔

دریں اثنا، جموں و کشمیرکوہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت وادی کشمیر کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مسلم راشٹریہ منچ کی جانب سے ہم نے جمعہ کو وادی کے تناظرمیں وزیراعظم کی طرف سے کہی گئی باتوں کو پیش کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وادی کو اس طرح سے تیار کیا جا رہا ہے کہ وہ سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جی 20 ایونٹ کے انعقاد کے بعد اس کی قدرتی خوبصورتی نے دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ اس کے بعد خاص طور پر خلیجی ممالک سے یہاں سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے منچ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی انتھک کوششوں سے جموں و کشمیر کو ایک بار پھر ایک مثبت نقطہ نظر ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مشہور شخصیت اور کرکٹ کے بھگوان کہلانے والےسچن ٹنڈولکر کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ کشمیر کے مقامی لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا اور سچن کا اپنی گاڑی سے باہر نکل کر سڑک پر کرکٹ کھیلنا یہ ثابت کرتا ہے کہ حکومت ہند کے بامعنی اقدامات کی بدولت کشمیر کے مقامی لوگوں کے لیے وادی ایک بار پھر جنت بن رہی ہے۔
شاہد نے کہا کہ گلمرگ میں سچن خاندان کی موجودگی نریندر مودی حکومت کی کامیابیوں کو صاف ظاہر کرتی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کشمیر نے ثقافتی ورثے کے ذریعے نہ صرف ترقی کی ہے بلکہ حکومت کی کوششوں کے مثبت نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں۔

Related posts

مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کو پھر مفلوج بنادیا، ایل جی ہی ہوں گے دہلی کے باس

Hamari Duniya

جمنا پار آر ڈبلیو اے فیڈریشن کے وفد کی مشرقی دہلی کے ڈپٹی پولس کمشنر سے ملاقات

Hamari Duniya

Devender Yadav: قرول باغ المناک حادثہ کے متاثرین کے آنسو پوچھنے پہنچے دہلی کانگریس صدر دیویندریادو

Hamari Duniya