29.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

الکھ پانڈے فزکس والا نے یوپی حکومت کے ساتھ مل کر 300 سے زیادہ لوگوں کی کرائی شادیاں

Physics Wallah

نئی دہلی،15مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
آن لائن ایجوکیشن پلیٹ فارم فزکس والا کے بانی اور سی ای او الکھ پانڈے نے 13 مارچ 2023 کو اپنے آبائی وطن پریاگ راج میں 300 سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی میں یوپی حکومت کے سماجی بہبود کے محکمے کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ سی ای او الکھ پانڈے نے خود شادی کرنے کے بعد یوپی کے 300 سے زیادہ جوڑوں کی شادیوں میں حصہ ڈالنے کا عہد لیا۔
شری نند گوپال گپتا’نندی جی‘ اتر پردیش حکومت کے کابینہ وزیر، مہمان خصوصی کے طور پر اجتماعی شادی میں شریک ہوئے۔ پرتاپ گڑھ، کوشامبی کے قریبی علاقوں میں منعقد پروگرام میں 300 سے زیادہ جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ریاست میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے الکھ پانڈے نے تمام جوڑوں کوٹریننگ (دی نیو ٹیچر ٹریننگ)جیسےپی ڈبلیو کتابوں کا تحفہ دیا۔اجتماعی شادی کی پہل الکھ پانڈے نے اپنے آبائی وطن پریاگ راج سے محبت کو منانے اور اپنے ریاست کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت اثر ڈالنے کے لیے کی گئی ہے۔ ان کے زندگی میں نئے باب کا جشن منانے کے فیصلے کی وجہ سے 300سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی ہوئی۔
اس موقع پر الکھ پانڈے نے کہا کہ ’حال ہی میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران یوپی، خاص طور پر پریاگ راج کے تئیں اپنی وابستگی کے بارے میں بتایا۔ اس لیے جب میں نے زندگی کا نیا سفر شروع کیا تو میں اپنی جائے پیدائش کے لوگوں کے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا۔ پریاگ راج کے لوگوں کی خوشی میرا زندگی بھر کا خواب رہا ہے اور میں ان کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر خوش ہوں۔ میں مستقبل میں اس ریاست کے لیے بہت کچھ کرنے کا منتظر ہوں۔

Related posts

ریلائنس جیو اور جی ایس ایم اے نے قومی سطح پر’ڈیجیٹل اسکل پروگرام‘کا آغاز کیا

Hamari Duniya

بھارت دورے پر ہے آسٹریلیائی ٹیم، کپتان نے کرکٹ کو کہہ دیا الوداع

Hamari Duniya

عالمی چمپئن شپ فائنل:فالوآن سے تو بچ گیا بھارت، لیکن کیا۔۔۔؟

Hamari Duniya