36.1 C
Delhi
May 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

زکوٰۃ سے متعلق آپ کے ذہن میں اگر ہے کوئی سوال تو پوچھئے جید علمائ دین سے، انڈیا زکوة ڈاٹ کام کی شاندار پہل

Zakat India

نئی دہلی، یکم اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
انڈیا زکوة ڈاٹ کام ہندوستان کا پہلا زکوٰة پر مبنی کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم ہے جو اپریل 2020 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) کی ایک پہل ہے۔ 3 سالوں کے اندر، اس نے پہلے ہی تعلیم، طبی امداد، ذریعہ معاش، یتیم اور غریب بچوں کی تعلیم، ڈیزاسٹر ریلیف وغیرہ میں تقریباً 5000 وجوہات کے لیے 14 کروڑ روپے اکٹھاکیے اور تقسیم کیے ہیں۔ اس طرح اب تک 32000 افراد اور خاندانوں پر مثبت اثر پڑا ہے۔
رمضان کے مہینے میں بہت سے مسلمان زکوةاداکرتے ہیں۔ان میں بہت سے لوگ پہلی بار زکوٰة دینے والے ہیں، اس لیے زکوة سے متعلق مختلف پہلوؤں پر ان کےسوالات ذہن میں ہوں گے۔ ان کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے، انڈیا زکوۃ ڈاٹ کام نے ایک بار پھر اپنی سالانہ زکوٰة ہیلپ لائن شروع کی ہے۔

Zakat
آئی وی آر پر دستیاب اسلامی اسکالرز کے پینل میں مفتی رحمت اللہ ندوی صاحب، دارالعلوم ندوة العلمائ، لکھنؤ، مولانا مصطفی مدنی ندوی صاحب، نور فاؤنڈیشن، لکھنؤ، قاضی خطیب عالم صاحب، دارالعلوم وارثیہ، لکھنؤ، مفتی ضیاء الدین قاسمی صاحب دارالعلوم دیوبند سہارنپور۔ مفتی عبدالباسط قاسمی صاحب، دارالعلوم دیوبند، سہارنپور اور علامہ ارشد علی جیلانی، امام مالک کالج، دبئی, شامل ہیں۔نور فاؤنڈیشن، لکھنؤ سے مولانا مصطفیٰ مدنی ندوی صاحب نے جو کہ انڈیا زکات ڈاٹ کام کی ایڈوائزری کونسل میں بھی ہیں، کہا کہ انڈیا زکوۃ ڈاٹ کام زکوٰة کی وصولی اور تقسیم میں ایک انقلابی قدم ہے۔ ایک ہی پلیٹ فارم سے عطیہ دہندہ کے پاس متلاشی کے مقام کے انتخاب کے ساتھ ساتھ وہ کس وجہ سے عطیہ کرنا چاہتا ہے اس کا انتخاب کر سکتا ہے۔ سالانہ زکوٰة ہیلپ لائن انڈیازکاٹ ڈاٹ کام کے کیپ میں ایک اور پنکھ ہے کیونکہ یہ ان لوگوں کی علمائے اسلام کے ذریعے بیحد مدد کرتا ہے جن کے پاس زکوٰة سے متعلق سوالات ہیں۔ عامر ادریسی، صدر -اے ایم پی، نے کہا کہ اے ایم پی کی طرف سے کئے گئے زکوٰۃ سروے میں، ہم نے پایا کہ کمیونٹی کی اکثریت زکوٰة کے تصور سے بالکل واضح نہیں تھی۔ دوسری بات، وہ ایک ہی خاندان یا افراد کو زکوٰة دیتے رہے یہ دیکھنے کی زحمت کیے بغیر کہ دی ہوئی زکوٰۃ ان کی زندگیوں میں اثر ڈال رہی ہے یا نہیں۔ اس طرح ہم نے گزشتہ سال 2022 میں اس ہیلپ لائن کو متعارف کرانے کا سوچا اور 500 سے زائد افراد نے علما کے پینل کو زکوٰۃ ہیلپ لائن پر کال کرکے استفادہ حاصل کیا۔
جناب فیصل صدیقی، ہیڈ -اے ایم پی انسٹی ٹیوشن پارٹنرشپس اور چیف کوآرڈینیٹر برائے زکوٰۃ ہیلپ لائن نے کہا کہ “جب میں نے عامر ادریسی سے زکوٰۃ ہیلپ لائن کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی، تو میں نے شروع میں سوچا کہ مختلف مکاتب فکر کے ایسے علمائے کرام کو حاصل کرنا ایک مشکل کام ہو گاجو ایک بینر تلے آئیں۔ تاہم، چونکہ انڈیا زکوۃ ڈاٹ کام نے مختلف فرقوں کے لوگوں کو بلا تفریق فائدہ پہنچایا ہے، اس لیے ہم نے جن علمائے کرام سے رابطہ کیا تھا وہ ہیلپ لائن کے لیے دستیاب ہیں، الحمدللہ!”
یہ زکوٰة ہیلپ لائن امت کے لیے ایک مفت سروس ہے تاکہ علمائے کرام سے زکوٰۃ کے متعلق تمام شکوک و شبہات کو دور کیا جا سکے۔ماہ رمضان میں کسی دن بھی، ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شام سے 4 بجے کے درمیان +912250333666 پر کال کر سکتے ہیں، اور زکوٰۃ سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔

Related posts

RAU’s IAS Coaching Center : راجندر نگر میں آئی اے ایس کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں اچانک بھر گیا پانی، دوطلبہ کی موت، ایک لاپتہ

Hamari Duniya

بچوں کی اچھی نشو نما سے مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے :ایس امین الحسن

Hamari Duniya

Letter to Chief Justice: مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے سے روکنے کیلئے کانگریس کے نوجوان لیڈر جاوید اشرف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو لکھا خط

Hamari Duniya