32.6 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مبارک پور کی معروف شخصیت حاجی پلو کے سانحہ ارتحال پر ذاکر حسین کا اظہارِ تعزیت

Zakir Hussain

آعظم گڑھ سے عبد الرحیم شیخ کی خاص رپورٹ ۔
مبارک پور کی معروف شخصیت حاجی عبدالمقتدر عرف حاجی پلو کے سانحہ ارتحال پر بلڈ ڈونیشن تحریک کے روحِ رواں ذاکر حسین نے اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن نے اپنے ایک خیر خواہ اور سرپرست کو کھو دیا ہے۔مرحوم حاجی پلو کے تعلق سے بات کرتے ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے کہا کہ مبارک پور میں موجود الفلاح فاؤنڈیشن کے خیرخواہوں میں سے ایک حاجی پلو کا جانا تنظیم اور ہم سب کیلئے بہت بڑا خسارہ ہے،جس کی کبھی تلافی نہیں ہو سکے گی۔ اس غم کی گھڑی میں تنظیم کے ایک ایک فرد مرحوم کی فیملی کے ساتھ ہے۔ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ مرحوم کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔

واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کا مبارک پور ،رسول پور میں جب جب پروگرام منعقد ہوا،حاجی پلو اس پروگرام میں بڑی محبت اور خواہش سے شرکت کرتے،وہ ہمیشہ تنظیم کو لیکر مثبت رہے۔پروگرام کی پرمیشن سے لیکر تنظیم کے دیگر مسائل کو بڑی دلچسپی سے حل کرتے۔

اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈڈونیٹ گروپ) کے آفتاب احمد،یاسر نواز،حاجی مہتاب،مولانا انظر قاسمی،محمد سیف،انور سلیم،محمد قاسم،محمد سالم،عادل الیکس،شاہ فہد اور احمد نواز سمیت دیگر نے حاجی پلو کے انتقال پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی فیملی کو اس غم کی گھڑی میں اکیلا نہ چھوڑنے کا عزم ظاہر کیا۔

Related posts

ملک میں نفرت پھیلانے کا پاٹھ شالہ کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے۔مسلم لیگ

Hamari Duniya

بلرام پور: خطرے کے نشان سے 58 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے راپتی ندی ، قومی شاہراہ بند

Hamari Duniya

کنجہرہ ، سیرت النبی کوئز میں ضلع پریشد کے طلباء کی شاندار کارکردگی

Hamari Duniya