الفلاح فاؤنڈیشن کا ہر رکن اپنے اخلاق کو بہترین بنائے اور خون عطیہ ضرور کرے:ذاکر حسین
عبدالرحیم شیخ
آعظم گڑھ،3 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کی خون عطیہ بیداری مہم کے تحت گزشتہ شب ضلع کے جہانا گنج میں الفلاح فاؤنڈیشن کے نوشاد صاحب کی رہائش گاہ پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔منعقدہ تقریب میں الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین بطور مہمان خصوصی اور مہمان ذی وقار الفلاح فاؤنڈیشن مبارک پور یونٹ کے آفتاب احمد اور یاسر نواز شامل ہوئے۔
پروگرام کا آغاز یاسر نواز کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس موقع پر عرفان چاند جہانا گنجی الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین پر نظم پڑھ کر ماحول کو جذباتی اور خوشگوار بنا دیا۔ انہوں نے اپنی بہترین آواز میں نعت اور نظم پڑھ کر شرکاء کی خوب داد اصول کی۔ اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے نوشاد احمد نے الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین سمیت، آفتاب احمد، نعمان سنجری، معاذ سنجری، یاسر نواز، نصیب یذدانی،محمد سیف، محمد انس سمیت دیگر کی گل پوشی کرتے ہوئے پر جوش انداز میں الفلاح فاؤنڈیشن کے لوگوں کا خیر مقدم کیا۔
پروگرام میں محمد خورشید،سمیر شیخ، محمد مرسلین سمیت دیگر معزز افراد موجود تھے۔ اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے اپنے خطاب میں کارکنان سے اپنے اخلاق کو بہترین بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی سب سے پہلے ایک اچھا انسان بننے کی کوشش ہونی چاہیے۔ اس موقع پر ذاکر حسین نے شرکاء سے بلڈ ڈونیشن کی اپیل کی۔ منعقدہ پروگرام میں محمد نوشاد کے والد محترم مرحوم نثار گنجی کی کتاب دیار رحمت کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا۔