اعظم گڑھ ۔عبد الرحیم شیخ ۔
گزشتہ شب سنجر پور بازار میں ایک شام تقویم اعظمی بھٹو کے نام سے منسوب کُل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی تھے مدھیہ پردیش کے ممبر پارلیمینٹ گنیش سنگھ کے نمائندہ محمد سمیر خان ۔
مشاعرہ کا آغاز حافظ محمد اسد اعظمی کی نعت پاک سے ہوا ۔جہاد محبت کی آواز گونجی ۔۔۔کہا حنظلہ نے یہ دلہن سے اجازت ہو تو جام شہادت چوم لوں ۔
مشاعرہ میں الفلاح بلڈ ڈونٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین بطور مقرر خاص کی حیثیت سے شرکت کی اِس موقع پر اُنہوں نے خون عطیہ کے متعلق عوامی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ۔اُنہوں نے سرائمیر ویلفئیر سوسائٹی ،غفران رفیقی ،ڈاکٹر آصف، الفاروق پبلک اسکول کے بانی ڈاکٹر ذیشان ،الفلاح فاؤنڈیشن کے معاذ سنجری ،یاسر نواز ،حفظ الرحمن خان ،کے کاموں کی تعریف کی ۔اُنہوں نے مشاعرے اور ٹورنامنٹ کے علاوہ قوم کی فلاح و بہبودی کے لیے خرچ کرنے کی اپیل کی ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پیسوں سے ہسپتال ،میڈیکل کالج ،اسکول کھلنے چاہئے ۔
مشاعرہ میں شرکت کرنے والے شعراء کرام کے چند اشعار مندرجہ ذیل ہیں ۔
انجان سا ایک شخص میری جان ہوا ۔۔پاگل ہے وہ جو مہر بان ہوا ۔
شہاب نعمانی ۔۔۔۔۔
میری دھڑکنوں میں تو ہے ،میری سانس میں تو ہے ۔۔۔
تیرا بدل جہاں میں کوئ اور نہ ہو ۔
عادل حر ا۔
بلاوے پر تمہارے آج اتنی دور آئی ہوں ۔شمالی کی محبت کی لاج رکھ دیا لینا ۔میں سیال پور سے سنجر پور آئی ہوں ۔
شمالی شفیق ۔
جوانی نہ شراب لگتی ہو ۔ایک مکمل شباب لگتی ہو ۔
حسن والے بہت ہیں دنیا میں ،تم مجھے لاجواب لگتی ہو ۔
شاہد گوہر ۔۔۔
قلم والو قلم والو قلم سے اِس وطن کی شان لکھ دینا ۔
ہماری ایکتا کی ایک الگ پہچان لکھ دینا ۔۔۔
ذیشان بهاگل پوری ۔
چراغوں کو بجھانا چاہتی ہوں ۔
ہواؤں کو بڑھانا چاہتی ہوں ۔
نئی پہچان پانے کیلئے چراغوں کو بجھانا چاہتی ہوں ۔
ثناء لہر پوری ۔
مجھے بتایا گیا تھا یہاں محبت ہے ۔
میں آ گیا ہوں بتاؤ کہاں محبت ہے ۔
ہاشم شمشی ۔
جھیل سی آنکھیں مکھڑا چاند سا ۔
ریشمی زلفیں و مکھڑا چاند سا ۔
شمشیر جا ہا نا گنجی ۔
مشاعرہ کی صدارت حافظ املا ق نے سرپرستی حکیم محمد فیصل نے اور نظامت کے فرائض انجام دیئے رجب علی شیروانی نےکئے ۔
اِس موقع پر خاص طور پر آفتاب ،سابق چئیر مین بدر عا لم ،ڈاکٹر فہد ،انعام خان ،ذیشان خان ،سمیر شیخ کے علاوہ قرب و جوار کے بازاروں اور گاؤں سے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔آخیر میں کنوینر مشاعرہ نعمان سنجری نے آئے ہوئے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔