29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

الفلاح فائونڈیشن کے محمد اظفر نے پہلی کوشش میں بی اے ایل ایل بی کا امتحان کوالیفائی کیا

MD Azfar

آعظم گڑھ،21 جون (ایچ ڈی نیوز)۔

اگر انسان چاہے تو کیا نہیں بس میں،جی ہاں اس شعر کو سچ ثابت کر دکھایا آعظم گڑھ کے موضع سنجرپور باشندہ اور الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی و صدر ذاکر حسین کے بھانجے محمد اظفر نے۔اظفر نے ملک کی معروف درسگاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے ایل ایل بی کا انٹرنس ایکزام پاس کرکے اپنی ذہانت اور صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔مسٹر اظفر نے بی اے ایل ایل بی کا انٹرنس امتحان پہلی کوشش میں کوالیفائی کیا ہے۔اس موقع پر محمد اظفر کی قانون کی پڑھائی کا آغاز کرنے پر ذاکر حسین نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

محمد اظفر سرائے میر واقع مدرستہ الاصلاح کے طالب علم ہیں۔ان کی اس کامیابی سے اہل خانہ اور دوست احباب میں جشن کا ماحول ہے۔اس موقع پر والد محمد اکمل سنجری،بھائ توصیف سنجری،وقار سنجری، ماموں ڈاکٹرخالد آعظمی، ماموں محمد ساجد، محمد شارق حسین،ڈاکٹر افضل خان،الفلاح فاؤنڈیشن کے ذیشان سنجری،حذیفہ سنجری، نعمان سنجری،آفتاب احمد مبارک پور،سرفراز الدین مرادآباد (الفلاح فاؤنڈیشن) الفلاح فاؤنڈیشن سے جڑے مسٹر ایشیا سلمان خان،مولانا طاہر مدنی،رہائ منچ راجیو یادو اور فلم اداکار اور الفلاح فاؤنڈیشن سے جڑے سجیت استھانا سمیت ایک بڑی تعداد میں محمد اظفر اور ماموں ذاکر حسین کو مبارکباد پیش کی۔

Related posts

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف)کی ریاستی مجلس منتظمہ اجلا س 3فروری کو تروچی میں منعقد ہوگی

Hamari Duniya

سوہنجانی عمر پور کی خراب مین روڈ کی تعمیر کے لیے ایم پی اقراء حسن کو میمورنڈم

Hamari Duniya

 پتر کار ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں اطہر الباری بلامقابلہ صدرمنتخب

Hamari Duniya