16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

انجمن تعمیر سیرت لہبریا محمد پور کے ضلعی سطح کے مقابلہ میں اقرا پبلک اسکول ارنولہ کے طلباءنے ماری باز

اعظم گڑھ سے عبد الرحیم شیخ کی خاص رپورٹ۔

 انجمن تعمیر سیرت لہبریا محمد پور کے زیراہتمام ضلعی سطح کے مسابقاتی پروگرام میں اقرا پبلک اسکول ارنولہ کے طلباو طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول و دوم پوزیشن حاصل کی۔واضح رہے کہ اس مقابلے میں اعظم گڈھ ضلع کے بیس سے زائد اسکولوں نے حصہ لیا تھا۔جسمیں اقرا پبلک اسکول ارنولہ کی دو ٹیموں نے حصہ لیا تھا،اور دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

اقرا پبلک اسکول ارنولہ کے بچوں نے اس مقابلے میں امتیازی مقام حاصل کرکے اپنے اسکول، گاؤں اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔جس پر اسکول کے مینیجر فرحان فیضان فلاحی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے اساتذہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے ہی یہ بچے آج اس مقام کو حاصل کرسکیں اس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ساتھ ہی سرپرست حضرات و طلبا و طالبات کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر سرپرست کے تعاون کے یہ ممکن نہیں ہے کہ بچے مقابلہ میں نمایاں کامیابی حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری و ہمارے اساتذہ کی مکمل کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے بچے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم میں بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں بالخصوص سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے انہیں پوری واقفیت ہو تبھی وہ اپنی زندگی اسی کے مطابق ڈھال سکیں گے اور اسی وقت وہ ایک اچھے انسان اور بہترین شہری بن سکتے ہیں مذکورہ اسکول کے استاد مولانا محمد شارق اورحافظ محمد تابش اور تمام اساتذہ اور بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مہینہ عظمت گروپ آف انسٹی ٹیوشن کی جانب سے منعقد سیرت مقابلے میں بھی اقرا پبلک اسکول ارنولہ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

Related posts

Karwan E Muallim آر سی ماہم ڈی ایل ایڈ کالج کے زیر اہتمام 66 سال میں پہلی مرتبہ میگزین ’کاروانِ معلم‘ کا اجراء

Hamari Duniya

سونگر، بھادوں گاؤں کے معصوم بچے کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن بنی رحمت، معصوم کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن کے عامر خان کی کیا مفت خون عطیہ

Hamari Duniya

قران کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت: مفتی مہتاب وسیم

Hamari Duniya