October 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد فری میڈیکل کیمپ اختتام پذیر

Free medical camp

اعظم گڑھ، 23 اکتوبر (ایچ ڈی نیوز ؍ عبدالرحیم شیخ)۔ مریضوں کو مفت خون فراہم کرنے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن نے آج سرمیر کے سٹی میڈیکیئر سینٹر اور ہیلتھ کیئر اسپتال میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) ) اس فری کیمپ سے درجنوں افراد نے استفادہ کیا۔ کیمپ کے آرگنائزر عبدالرحیم نے بتایا کہ لوگ صبح سے ہی کیمپ میں جمع ہونا شروع ہوگئے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے کیمپ سے استفادہ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر حسان طارق،ڈاکٹر ایس علی،ڈاکٹر وی کے موریہ ،ڈاکٹر راہل گپتا،ارمان،عظیم،رام کشور سمیت ایک بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

کامیاب فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر الفلاح فاؤنڈیشن کے ابو شحمہ قریشی ماہلی نے الفلاح فاؤنڈیشن اراکین سمیت سٹی میڈی کیئر سینٹر اینڈ ہیلتھ کئیر کو مبارکباد پیش کی۔الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے کہا کہ خون عطیہ صحت اور تعلیم الفلاح فاؤنڈیشن کا اہم موضوع ہے۔

Related posts

پیغمبرمحمد( صلی اللہ علیہ وسلم) سب کے لئے مہم کے تحت ماہم درگاہ ٹرسٹ کے تعاون سے خطاطی کی نمائش

Hamari Duniya

قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کی ریاست مجلس عاملہ کا اعلان

Hamari Duniya

اعظم گڑھ ویلفیئرسوسائٹی منگراواں کی جانب سے موضع بسہم میں دوسرے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

Hamari Duniya