ممبئی: 23؍ستمبر (نعیم شیخ ایچ ڈی نیوز)۔
خطاطی کی نمایش کا انعقاد ممبئی کے ماہم درگاہ ٹرسٹ و حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے اشتراک سے اور تعاون سے میمن ہال میں کیا گیا۔ اس میں خاص طور پر بڑی تعداد میں اسکول اور کالج کے طلبہ اور طالبات نے شرکت کی اور مختلف خطاطی کی نمونوں کو غور سے دیکھا اور سا تھ ہی منتظمین نے اس بات کی بھی اجازت دی تھی کہ جو نمونے انہیں پسندآئیں ،انہیں اگر کوئی خریدنا چاہے تو وہ اس کو خرید بھی سکتا ہے تو یوں دور دراز سے آئے ہوئے خطاطوں کو اس نمایش میں شرکت کا مالی فیض بھی ملا ۔
ممبئی ،بھیونڈی، تھانہ اور ممبئی کے مختلف علاقوں کے علاوہ اس خطاطی کی نمائش میں اورنگ آباد سے اور سب سے بڑی ٹیم ما لیگاؤں سے آئی تھی ،سا تھ ہی بین الاقوامی شہرت یافتہ بہت سے اہم ترین خطاط جیسے مدینہ منورہ سے استاد شفیق الزماں پاکستان سے اشرف ہیرا ، ایرانی خطاطان کے نمونوں کو بھی مقام دیا کیا تھا،یوں بظاہر تو یہ ممبئی میں ہونے والی خطاطی کی ایک نمائش تھی لیکن اس کا اگر دایرہ دیکھا جائے تو یہ بین الاقوامی سطح کی نمائش تھی ۔ اس نمائش میں آرسی ڈی ایڈ کالج آف امام باڑہ کی پرنسپل اور آر سی ڈی ایڈ کالج اف ماہم کے پرنسپل اور اساتذہ اور آرسی میو نسپل اسکول کے سیکنڈری طلباء نے بھی اس میں شرکت کی، اس کے علاوہ انجمن اسلام ڈی ایڈ کالج کی پرنسپل و اساتذہ اور وہاں کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ساتھ بڑی تعداد میں زائرین نے اس میں شرکت کی ۔جمعہ کی نماز کی وجہ سے ایک خطیر تعداد میں زائرین یہاں پر تھے ساتھ ہی غیر مسلم حضرات نے شرکت کی اور نادر المثال فن کو اپنی انکھوں سے دیکھا اور آخر میں ایک تہنیتی جلسہ بھی ہوا اور پرافٹ فار آل کی کور ٹیم کی جانب سے اس میں محترمہ زیبا ملک صاحبہ،خطاطی نمائش کے سرپرست اعلی جناب اسلم کرتپوری اردو کارواں کے صدر فرید خان جو اس خطاطی کے نمائش کے انچارج تھے ساتھ ہی سعید خان اور نظام الدین راین اور فاروق سید نے بھی شرکت کی اور ساتھ ہی سہیل کھنڈوانی کی والدہ محترمہ نے بھی اس میں شرکت کی۔
تمام خطاط کی حوصلہ افزائی کی گئی انہیں سرٹیفکیٹ اور مومنٹو سے نوازا گیا،زیبا ملک صاحبہ کی رسم شکریہ پر پر گرام کا اختتام ہوا ۔ اس نمائش میں خطاطی کے مختلف نمونے بھی بڑی تعداد میں آخر میں فروخت کیے گئے ساتھ ہی لوگوں نے رابطے کے لیے ان کے نمبرات بھی لیے۔ تا کہ لوگ اپنے ذوق اور طلب کے مطابق آرڈر دے کر منگوا سکیں ۔صبح 10 بجے سے شروع ہونے والی اس نمائش کا مغرب پر اختتام ہوا۔خطاطی کے نمائش کے بین الاقوامی سطح ، ریاستی سطح کے جو عمدہ نمونے ائے تھے ان کو رنگ بینکویٹ ہال میرا روڈ میں جہاں پر پرافٹ فور آل کی جانب سے غیر مسلم شعراء نعتیہ مشاعرہ ہوگا اس میں بھی لگایا جاے گا۔ اس سے قبل اس تقریب میں ماہم و حاجی علی درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی،اسلم کرتپوری ،فرید احمد خان ،سعید احمد خان ،رضوان ربانی اور زیبا ملک نے اظہار خیال کیا۔