17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

اعظم گڑھ ویلفیئرسوسائٹی منگراواں کی جانب سے موضع بسہم میں دوسرے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

Medical camp

اعظم گڑھ سے عبد الرحیم شیخ کی خاص رپورٹ۔
اعظم گڑھ ویلفیئرسوسائٹی منگراواں اعظم گڑھ کی جانب سے موضع بسہم میں ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 100 سے زائد بچوں کی مفت جانچ کی گئ اور مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ میں ماہر اطفال ڈاکٹر ابو بشرنے خدمت خلق کے جذبے سے اپنی خدمت پیش کیں۔ سوسائٹی کا تعارف پیش کرتے ہوئے سوسائٹی کے صدر محمد خالد نے کہا کہ دوسال قبل کرونا جیسی وبا کے دوران صرف اللہ کی رضا کے لئے اس کے بندوں کی خدمت کے جذبے کے تحت اس نیک کام کو شروع کیا گیا تھا تب سے سوسائٹی فعال ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے کوشاں ہے۔
سوسائٹی کے کنوینر احمدریحان فلاحی علیگ نے کہا کہ خدمت خلق اللہ کو بہت محبوب ہے اس لئے علاقے کے پریشان حال لوگوں کے لئے اس نیک کام کو شروع کیا گیا تھا۔ الحمدللہ اب تک سیکڑوں افراد اس سے فائدہ حاصل کرچکے ہیں۔ سوسائٹی کی جانب سے دوسرے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اور آگے بھی کمزوروں کی امداد کے لئے مختلف پروگرام کئے جائیں گے۔
نائب صدرمحمد عارف و نائب سکریٹری عبداللہ نے لوگوں سے سوسائٹی کاتعاون کرنے کے لئے کہا اور تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔قابل ذکر ہے کہ اعظم گڑھ ویلفیئر سوسائٹی مختلف طریقے سے غریبوں کی امداد کرتی رہی ہے۔ سماج میں بیداری کا پروگرام بھی چلاتی رہی ہے اور اس کا قیام اسی سوچ کے تحت کیا گیا تھا جس میں تعلیم،روزگار، طب اور غریبوں کی امداد کے لئے کیا گیا تھا الحمدللہ سوسائٹی اسی راہ پر گامزن ہے اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مختلف پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے۔ یہ مفت طبی کیمپ بھی اسی کا حصہ ہے۔اس کیمپ میں بسہم کے سرکردہ افراد بالخصوص مہا پردھان ارشد فریدی پردھان ڈاکٹر ثروت عالم، رشاد بسہمی، شعیب بسہمی وغیرہ نے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا جس کے لئے اراکین سوسائٹی ڈاکٹر ابو بشر، اے ون میڈیکل اسٹور کے پروپرائٹر عبدالعلیم کے بھی شکر گزارہیں۔ اس موقع پر صدر محمد خالد نائب صدر محمد عارف سکریٹری احمدریحان فلاحی نائب سکریٹری عبداللہ خزانچی فہیم احمد ابو عامر محمد عامر صلو شاہنواز وغیرہ موجود رہے۔

Related posts

محسن انسانیت کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت: شمس الہدی قاسمی

Hamari Duniya

اسٹار ٹریڈنگ کمپنی میں سب سے کم قیمت پر دستیاب ہیں آلو پیاز،لہسن:محمد ہاشم شیخ 

Hamari Duniya

شبیر احمد انصاری کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی فڑنویس نے ایوارڈ سے نوازا

Hamari Duniya