34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے ریکارڈ 613 مریضوں کو بالکل مفت خون مہیا کرایا

Al Falah foundation
اب فیملی ڈونیشن کے بعد ہی الفلاح فائونڈیشن کسی کو خون مہیا کرائے گی

آعظم گڑھ،10 نومبر (نامہ نگار؍ ایچ ڈی نیوز)۔

غریب مریضوں مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے نیکی کا ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔تنظیم کے رضاکاروں نے چار سال کے عرصہ میں انتھک محنت سے مسلمان،ہندو،غریب اور امیر کو ملا کر کل 613 مریضوں کو مفت خون مہیا کراکر نیکی کا ایک قابلِ مثال ریکارڈ قائم کیا ہے۔

گزشتہ روز تنظیم کے رکن محمد عدنان نے ایک مریض کیلئے اپنا مفت خون عطیہ کیا۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے آفتاب احمد،محمد اسمعیل شیخ اور ندیم ارشد نے بتایا کہ الفلاح فاؤنڈیشن سے کوئی بھی ضرورت مند رابطہ کرنے سے قبل فیملی ممبرز سے خون عطیہ کروایا کریں۔

فیملی ڈونیشن کے بعد ہی الفلاح فاؤنڈیشن آپ کی مدد کرسکے گی۔ مذکورہ شخصیات نے صاف لفظوں میں کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن نے کام کرنے کے طریقے کو بدلتے ہوئے اب صرف غریبوں کو مفت خون مہیا کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔خوشحال طبقہ کیلئے ہماری ٹیم کی جانب سے ہر قسم کی رہنمائی کی خدمت ہنوز جاری ہے۔لیکن ڈونرز دینا ہمارے لئے مشکل ہوگا۔خوشحال طبقہ کو اپنے ڈونرز دینے ہونگے،بدلے میں آپ کی ضرورت کا خون اور آپ کی رہنمائی تنظیم کرے گی۔شاید یہ بھی ایک نیک عمل ہوگا۔

Related posts

ایف ای ایم آئی کی ریاستی کانفرنس:تعلیم دولت حاصل کرنے کیلئے نہیں بلکہ اللہ کے خوشنودی حاصل کرنے کیلئے دی جائے

Hamari Duniya

دینی فریضہ! اچھے اخلاق پیش کریں مسلمان: مولانا مصطفیٰ مظاہری

بڈولی سادات کے مدرسہ فیض العلوم میں سالانہ جلسہ کا انعقاد:

Hamari Duniya

بد قسمت ہیں وہ لوگ جو ماہ رمضان میں بھی بخشش نہ کرا پائیں:مولانا نجم الحسن تھانوی

Hamari Duniya