32 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مریض کی جان بچانے کیلئےالفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے کارکنان نے آعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر کیا

Blood Donate
 آعظم گڑھ،10 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
صحافی اور سماجی کارکن ذاکر حسین کے ذریعہ 19 ستمبر 2019 کو قیام میں آئ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) لگاتار مریضوں کیلئے رحمت بن رہی ہے۔گزشتہ دنوں الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے ممبران نے ایک بار پھر اعظم گڑھ سے چل کروارانسی میں مفت خون عطیہ کیا۔
الفلاح فاؤنڈیشن کے آفتاب احمد نے بتایا کہ مریض نذرانہ فاطمہ رسول پور،مبارک پور، اعظم گڑھ وارانسی کے سنویدنا ہاسپٹل میں ایڈمٹ تھیں۔ ان کی فیملی نے الفلاح فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا تو الفلاح فاؤنڈیشن مبارک پور، رسول پور یونٹ کے حافظ عبداللہ فرحان اور مشرف ریحان عرف منا نے وارانسی آئی ایم اے بلڈ بینک میں خون کا عطیہ دیا۔ اعظم گڑھ سے وارانسی جانے والے الفلاح فاؤنڈیشن کے آفتاب احمد،یاسر نواز،محمد سیف اور نوشاد احمدو دیگر تھے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے،جب الفلاح فاؤنڈیشن کے ممبران اعظم گڑھ سے وارانسی میں خون کا عطیہ دینے گئے ہوں، اس سے قبل بھی الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین کے ساتھ الفلاح فاؤنڈیشن کے ممبران اعظم گڑھ سے چل کر وارانسی میں کئی بار مفت خون عطیہ کیا ہے۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین نے مذکورہ تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر الفلاح فاؤنڈیشن اراکین نے ایسے وقت میں کیا ہے،جب رمضان مہینہ چل رہا ہے۔بھوک،پیاس،تھکن کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک مریض کی جان بچانے کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) رسول پور،مبارک پور یونٹ کا آعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر کیا جانا ،اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہیکہ الفلاح فاؤنڈیشن کارکنان میں لوگوں کی خدمت کرنا ہی ان کی زندگی کی اولین ترجیح ہے۔

Related posts

کیرانہ کے لیچی کاروباری کی سڑک حادثہ میں ڈرایور سمیت موت

دونوں متوفی میں سے ایک کیرانہ کے محلہ ریتے والا کے رہائشی شریف باغبان کا بیٹا عمران (45) دوسرا جتیندر (35) ساکن برجا ضلع الور، راجستھان تھے، لوتھڑوں میں تبدیل عمران کی نعش کیرانہ پہنچتے ہی کہرام بپا ہوگیا۔:

Hamari Duniya

تعلیم کے بغیر انسان کو بیٹھنے کا سلیقہ بھی نہیں آتا:ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی

Hamari Duniya

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ’مودی متر‘ کانفرنس کا انعقاد

Hamari Duniya