39 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

اڈانی گروپ نے راہل گاندھی کے سوالوں کا دیا جواب، بتایا 20 ہزار کروڑ روپے کہاں سے آئے؟

Adani group

نئی دہلی ، 10 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
صنعتکار گوتم اڈانی کی کمپنی اڈانی گروپ نے ہنڈنبرگ رپورٹ کے بعد اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیا ہے۔ اڈانی گروپ نے 2019 سے اب تک اپنی کمپنیوں میں 2.87 ارب ڈالر کے کل حصص کی فروخت کی تفصیلات دی ہیں۔ گروپ نے بتایا کہ کس طرح اس رقم میں سے 2.55 ارب ڈالر (تقریباً 20,000 کروڑ روپے) کو کاروبار میں دوبارہ لگایا گیا۔
اڈانی گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ 2019 سے اب تک اسے اپنی کمپنیوں میں حصص کی فروخت سے 2.87ارب ڈالر ملے ہیں۔ اس میں سے، گروپ نے مختلف کاروباروں میں $ 2.55ارب (تقریباً 20,000 کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اس رقم کو پروموٹر اداروں نے نئے کاروبار کو فروغ دینے اور اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ ، اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ ، اڈانی ٹرانسمیشن لمیٹڈ اور اڈانی پاور لمیٹڈ جیسی کمپنیوں میں ترقی کے لیے دوبارہ سرمایہ کاری کی تھی۔
گروپ نے کہا کہ ان تمام لین دین کا عوامی طور پر انکشاف کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پروموٹرز اڈانی کمپنیوں میں کافی حصص رکھتے ہیں ، جس میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایکویٹی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی سرمایہ کاری کی وجہ سے تھا۔ مانا جا رہا ہے کہ اڈانی گروپ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے دعوے کے جواب میں یہ جانکاری دی ہے۔ درحقیقت امریکی مالیاتی کمپنی ہنڈن برگ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد راہل گاندھی نے الزام لگایا تھا کہ 20,000 کروڑ روپے ’بے نامی کمپنیوں ‘ کے ذریعے گروپ میں آئے ہیں۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب کا قہر،ایک تہائی علاقے زیر آب،15سو سے زائد افراد جاں بحق

Hamari Duniya

ماسٹر احمد حسین صاحب بھی چل بسے

Hamari Duniya

مسلم پرسنل لاءبورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی انتقال کر گئے

Hamari Duniya