نئی دہلی، 10 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
رائل چیلنجرز بنگلور ( آرسی بی) ٹاٹا آئی پی ایل میں اپنے گذشتہ میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف خراب کارکردگی کے بعد اپنے ہوم گراونڈ پر واپس آگئی ہے۔ آر سی بی کی ٹیم اب اپنے اگلے میچ میں لکھنو سپر جائنٹس کا مقابلہ کرے گی۔فاف ڈو پلیسس کی قیادت والی ٹیم بنگلورو کے شائقین سے بھرے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں اپنی اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کرجیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہے گی۔
آئی پی ایل میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے آر سی بی کو انفرادی ٹیلنٹ پرمنحصررہنے کے بجائے ایک یونٹ کے طور پر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔ آر سی بی کے لیے، وراٹ کوہلی اور کپتان فاف ڈو پلیسس اب تک ان کی بلے بازی یونٹ کی ریڑھ کی ہڈی رہے ہیں۔سابق ہندوستانی کرکٹر سنیل گاوسکر کے مطابق، کوہلی حال ہی میں ٹی 20 فارمیٹ میں بہترین فارم میں نظر آرہے ہیں لیکن انہیں ٹاٹا آئی پی ایل 2023 میں ٹیم میں شامل دیگر بلے بازوں کی مدد کی ضرورت ہوگی۔
ٹاٹا آئی پی ایل کے آفیشل ٹی وی براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے سنیل گاوسکر نے کہا، ”اس سال آر سی بی کوہلی پر منحصر ہے، اگر وہ ہر میچ میں اچھا کھیلتا ہے تو آر سی بی کے جیتنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ وراٹ سب سے بڑے سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں۔آر سی بی ہی نہیں بلکہ ہر ٹیم کے شائقین ان کے بلے سے رن آتے دیکھنا چاہیں گے۔لیکن ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو بہتر کرنا ہوگا اور بوجھ کو بانٹنا ہوگا“۔کپتان فاف ڈو پلیسس کے ساتھ آر سی بی کے لیے بلے بازی کا آغاز کرتے ہوئے، کوہلی نے ٹاٹا آئی پی ایل 2023 میں دو میچوں میں 103 رن بنائے ہیں لیکن ہندوستان کے سابق آل راو¿نڈر عرفان پٹھان کا دعویٰ ہے کہ کوہلی اننگکی شروعات کرنے کے لیے موزوں متبادل نہیں ہیں۔
پٹھان نے کہا،”یہ سال آر سی بی کے لیے مختلف نظر آرہا ہے کیونکہ پہلے چند میچوں میں وراٹ کوہلی کے بلے سے رن نکل رہے ہیں۔ اس قسم کے ٹورنامنٹ میں آپ کو ہر میچ جیتنا ہوگا۔ آر سی بی ٹیم کے دیگر بلے بازوں کو چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اپنی صلاحیتوں اور کردار کو درست ثابت کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ، مجھے نہیں لگتا کہ کوہلی کو آر سی بی کے لیے اوپننگ کرنا چاہیے۔“سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے بھی کہا کہ آر سی بی ٹیم کوہلی اور فاف پر حد سے زیادہ منحصر نظر آتی ہے جو کہ آئی پی ایل جیسے مقابلے میں کسی بھی ٹیم کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔موڈی نے کہا،”میرے نزدیک آر سی بی کا مڈل آرڈر کمزور دکھائی دے رہا ہے، اور ٹیموں کاحد اس حقیقت کا فائدہ اٹھا نا ہوگا اور کوہلی اور فاف کی وکٹوں کو جلد حاصل کرنا ہوگا۔ اگر مخالف ٹیمیں پاور پلے میں کچھ وکٹ لینے میں کامیاب ہو جاتی ہیں، تو وہ آر سی بی کو جلد ہی میچ سے باہر کر دیں گی“۔
