28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام نٹ بستی میں پروگرام کا انعقاد

Azamgarh
نٹ مسلمانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت:ذاکرحسین

اعظم گڑھ،5 فروری (نامہ نگار)

نٹ سمیت دیگر پسماندہ برادریوں کی تعلیم کیلئے کوشاں الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام گزشتہ شب اعظم گڑھ کے موضع سیدھا سلطان پورمیں قائم الفلاح فاؤنڈیشن کے اسکول میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں بطورِ مہمان خصوصی سمیر شیخ اوراعصام خان شامل ہوئے۔پروگرام کی صدارت کے فرائض حافظ شہباز نے انجام دئیے۔

منعقدہ پروگرام میں الفلاح فاؤنڈیشن بانی بطور مہمان شریک ہوئے۔انہوں نے اپنے خطاب میں نٹ بستی میں قائم الفلاح فاؤنڈیشن کے اسکول کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔اس کے علاوہ انہوں نے شرکاء سے تعلیم پر توجہ دینے اور خون عطیہ کرنے کی اپیل دہرائی۔

اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے محمد سلیم،محمد نسیم اور محمد ابوالیث کو نٹ بچوں کی تعلیم پر محنت کرنے کیلئے اعزاز سے نوازا گیا۔منعقدہ پروگرام میں انعام خان،محمد زکی انصاری،حفظ الرحمٰن،محمد ذیشان، عنبر، سکندر،محمد وسیم،محمد سلمان،محمد جیش،ارحم،فہیم سمیت ایک بڑی تعداد میں الفلاح فاؤنڈیشن کارکنان موجود رہے۔

Related posts

الجامعة الامجدیہ بھیونڈی میں علماے اہل سنت کامشاورتی اجلاس کا کامیاب انعقاد

Hamari Duniya

ملک آپسی تعاون اور بھائی چارے سے ہی ترقی کریگا:نور عالم اعظمی 

Hamari Duniya

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ زمین کے سیکنڈ سروے میں دھاندلی کا الزام

Hamari Duniya