October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کانپور دیہات معاملہ میں افسران کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر اکھلیش یادو یوگی حکومت پر برس پڑے

Akhilesh Yadav

لکھنؤ، 21 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بجٹ اجلاس کے دوسرے دن بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ ایوان کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ کانپور دیہات میں ماں بیٹی کی موت کا واقعہ حکومت کے کہنے پر پیش آیا۔ حکومت بلڈوزر چلا کر غریبوں کو پریشان کر رہی ہے۔ حکومت کی بلڈوزر پالیسی غریبوں کی جان لے رہی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد ذمہ دار سینئر عہدیداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ بلڈوزر کی تصویر پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ انوسٹر سمٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے ایس پی صدر نے کہا کہ حکومت 40 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کہاں سے لائے گی، اسے اس کی وضاحت کرنی چاہئے۔ بی جے پی حکومت میں مہنگائی عروج پر ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ اکھلیش نے حکومت پر ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سی جیسے ادارے پر چھاپوں کی کارروائی خوفناک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ودھان سبھا اجلاس کے دوسرے دن کی کارروائی کے دوران ایس پی صدر اکھلیش یادو نے آنجہانی ودھان سبھا ممبران کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنا دل (ایس) ایم ایل اے راہل کول کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آنجہانی ایم ایل اے راہل پرکاش کول مرزا پور ضلع کے چنبے اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے تھے اور طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ممبئی کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

Related posts

اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو سپریم کورٹ سے ملی ضمانت

Hamari Duniya

راہل گاندھی کی ناگالینڈ کے طلباء سے ملاقات کی، تکنیکی انقلاب سے ترقی کرنے والے ہندوستان کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا

Hamari Duniya

مالیگاوں 2008بم دھماکہ معاملہ:  سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کمرہ عدالت میں رونے لگی

Hamari Duniya