30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو سپریم کورٹ سے ملی ضمانت

Azam Khan & his son Abdullah get bail from Supreme

نئی دہلی، 13 فروری ۔ سپریم کورٹ نے اترپردیش کی رام نگر میونسپل کونسل سے صفائی کی مشین چوری کرکے اسے جوہر یونیورسٹی میں مٹی میں دبائے جانے کے معاملے میں سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو ضمانت دے دی ہے۔ جمعرات کو جسٹس ایم ایم سندریش کی سربراہی والی بنچ نے ضمانت دینے کا حکم دیا۔
اس سے پہلے 16 دسمبر 2024 کو عدالت نے اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اس سے قبل 21 ستمبر 2024 کو اعظم خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اعظم خان اور ان کے بیٹے کے خلاف 2022 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ وقار علی خان نے اعظم خان سمیت سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ میونسپل کونسل کی صفائی کی مشین سال 2014 میں چوری کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ نے ان کی ضمانت درخواست پر سماعت کی اور ان کے حق میں فیصلہ دیا۔ اس فیصلے کو دونوں کے لیے ایک اہم قانونی کامیابی سمجھا جا رہا ہے کیونکہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے انہیں ریلیف دیا ہے۔

Related posts

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر عالمی ہندی کانفرنس میں فجی پہنچے،تاریخی استقبال 

Hamari Duniya

بہار میں نہیں بجھ رہی ہے رام نومی پر شرپسندوں کے ذریعہ لگائی آگ

Hamari Duniya

انتقال پر ملال:مولانا مفتی محمد عباس بجرولوی کی رحلت قوم کا بڑا خسارہ ۔

مولانا مرحوم حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے مجاز بعت اورجمعیت علماءضلع باغبت کے صدر تھے۔:

Hamari Duniya