29.7 C
Delhi
July 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

گھوسی ضمنی الیکشن جیتنے کیلئے دارا سنگھ چوہان پر سیاہی پھینکا گیا: اکھلیش یادو

Akhilesh Yadav

لکھنؤ، 21 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے گھوسی ضمنی انتخاب کے دوران دارا سنگھ چوہان پر سیاہی پھینکے جانے کے واقعہ پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمدردی حاصل کرکے گھوسی ضمنی انتخاب جیتنا چاہتی ہے۔ گھوسی کے لوگ صرف سائیکل کا انتخاب کریں گے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے صبح گھوسی میں سیاہی پھینکنے کے ملزم لڑکے کا ایک ویڈیو ٹویٹ کیا اور لکھا، ’’جب گھوسی میں سیاہی پھینکنے والے نے خود بتایا کہ یہ کام بی جے پی والوں نے کروایا ہے، تو اب اور کیا کہنا۔ اب آگے دیکھئے، ہار کا ڈر، بی جے پی سے کیا نہ کروائے۔ گھوسی کے لوگ صرف ایس پی کی سائیکل کا انتخاب کریں گے‘‘۔

اس سے قبل ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ پہلے خود اپنے ہی لوگوں پر داغ لگایا ہے… ہر بار سیاہی اسکینڈل میں مجرم پکڑا گیا؟ گھوسی ہارنے والی بی جے پی ہمدردی حاصل کرکے ضمنی انتخاب جیتنا چاہتی ہے۔ یہ کھیل اب پرانا ہو چکا ہے، اب عوام سب کچھ سمجھ رہی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنے گھر پر افطار پارٹی میں دیا محبت کا پیغام

Hamari Duniya

این ایچ ڈبلیو ایف، سماجی خدمات اور یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف: محمد قمر اختر

Hamari Duniya

شام میں خانہ جنگی کے پیچھے ایران اور حزب اللہ، شامی صدر کا انتباہ

Hamari Duniya