22.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ممتا بنرجی نے مسلمانوں کے حق میں کیا ایسا کام جس سے بی جے پی اور کانگریس دونوں کے پیٹ میں ہونے لگا درد

Mamata Banerjee

کولکاتہ، 21 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بڑا داو چل دیاہے۔جس سے بی جے پی اور کانگریس دونوں کے پیٹ میں درد ہونے لگا ہے۔ویسٹ بنگال کے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ائمہ اور موذن کے ماہانہ الاونس میں اضافہ کیا ہے۔ نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں پیر کے روز اماموں اور موذن کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ممتا نے ان کے ماہانہ الاونس میں 500 روپے کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔ اب تک اماموں کو ماہانہ 2500 روپے بھتہ ملتا تھا۔ اب تین ہزار ملیں گے۔ وہیں موذن کو ایک ہزار روپے ماہانہ الاونس ملتا تھا۔ اب انہیں 1500 روپے ملیں گے۔ ریاست کے تقریباً 30 ہزار اماموں اور 20 ہزار موذن کو حکومت کی طرف سے یہ مالی فائدہ دیا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ بھتہ ریاستی حکومت کی طرف سے دیا جاتا ہے، لیکن اس کی تقسیم وقف بورڈ کرتی ہے۔ پیر کو وزیر اعلیٰ نے نیتا جی انڈور کے پلیٹ فارم سے یہ بھی اعلان کیا کہ پجاریوں کے ماہانہ الاونس میں بھی 500 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔
پیر کے اس اعلان کے بعد اب یہ بحث تیز ہو گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ منگل کو کیا اعلان کریں گی۔ ممتا منگل کو پوجا کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔ گزشتہ سال وزیر اعلیٰ نے پوجا گرانٹ کو 50,000 روپے سے بڑھا کر 60,000 روپے کر دیا تھا۔ گزشتہ سال کل دو ہزار 28 پوجا کمیٹیوں کو 60 ہزار روپے کی گرانٹ دی گئی تھی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جم کر مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے واضح کیا کہ ریاست میں این آر سی لاگو نہیں ہونے دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اقلیتوں کے بارے میں بولتی ہوں تو وہ ناراض ہوجاتے ہیں۔ جبکہ جب میں آدیواسیوں کے ساتھ ڈانس کرتی ہوں یا اس دن چھٹی کا اعلان کرتی ہوں تو یہ لوگ کچھ نہیں کہتے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران پیسے دے کر اقلیتوں کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمارے خلاف سی پی آئی (ایم) اور کانگریس کا استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
اب ممتا کے اس اعلان کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری نے بھی ممتا بنرجی پرجم کر حملہ بولا ہے۔ ادھیر رنجن نے ممتا سے مسلمانوں کے چوطرفہ ترقی کیلئے وہائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ امام اور موذنین کو لے کر ممتا بنرجی سیاست شروع کردی ہیں۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اگر دیدی بنگال کے مسلمانوں کو چاہتی ہیں تو پھر بتائیں ملٹی سیکٹر ڈیولپمنٹ کا روپے کیسے اور کس پر خرچ ہوا۔ادھر بی جے پی نے اپنی پرانی راگ الاپتے ہوئے منہ بھرائی کا الزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی نے ممتا پر مسلمانوں کا سیاسی استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی ممبراسمبلی اگنی متر پال نے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی نے مسلمانوں کے لئے کام نہیں کیا ہے اور ان کا سیاسی استعمال کیا ہے۔

Related posts

ہمارے سائنسدانوں نے ستاروں پر کمندیں ڈال دیں:مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

Hamari Duniya

ہاتھ بدلے گاحالات، دہلی کی حفاظت اب ہوگی کانگریس کی ذمہ داری : ہارون یوسف

Hamari Duniya

بھارت جوڑو یاترا کا جگہ جگہ استقبال لوگوں میں جوش وخروش

Hamari Duniya