29.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News سعودی عرب فلمی دنیا قطر متحدہ عرب امارات

عامر خان اور نانا پاٹیکر کا دیسی اوتار وائرل

Aamir Khan-Nana Patekar

نانا پاٹیکر کی فلم ’ونواس‘ جمعہ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم میں اتکرش شرما اور سمرت کور بھی ہیں۔ بات تھی کہ نانا پاٹیکر اپنے قریبی دوست اداکار عامر خان کے لیے اس فلم کی اسکریننگ کا اہتمام کریں گے۔ اس دوران ان دونوں کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ نانا اور عامر نے حال ہی میں جوہو، ممبئی میں ایک پوڈ کاسٹ کے لیے شوٹ کیا۔ اس شوٹنگ کے دوران ان کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ دونوں کے پوڈ کاسٹ کو لے کر مداحوں میں تجسس پایا جاتا ہے۔ اس پوڈ کاسٹ میں نانا پاٹیکر اور عامر خان ونواس پر گفتگو کرتے نظر آئیں گے۔
نانا پاٹیکر اور عامر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ پیپرازی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دونوں سائیڈ پر بیٹھ کر باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ لوگ نانا پاٹیکر اور عامر خان دونوں کی کاٹن کے لباس پہنے ہوئے سادگی کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں نانا پاٹیکر اور عامر خان ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔
’ونواس‘ میں نانا پاٹیکر، اتکرش شرما، سمرن کور مرکزی کردار میں ہیں۔ معاون کاسٹ میں خوشبو سندر، سمرت کور، راجپال یادیو، اشونی کلسیکر، پریتوش ترپاٹھی، منیش وادھوا اور راجیش شرما شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار انیل شرما ہیں اور پروڈیوس سمن شرما ہیں۔

Related posts

بی سی سی آئی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد دادا کو ملی آئی پی ایل میں بڑی ذمہ داری، اس ٹیم کے ساتھ جڑیں گے

Hamari Duniya

امریکی صدر جو بائیڈن کا صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان

Hamari Duniya

باندہ میں المناک کشتی حادثہ، 11 لاشیں برآمد، سرچ آپریشن جاری

Hamari Duniya