ریاض،22دسمبر۔ سعودی عرب میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی جانب سے مملکت میں اقامہ، ملازمت اور سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پولیس نے ضوابط کی خلاف ورزی پر 20 ہزار 159 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق 12 دسمبر 2024ءسے 18 دسمبر 2024ءکے دوران سعودی عرب کے علاقوں میں اقامہ، کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نگرانی کی گئی۔
قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی مشترکہ فیلڈ مہمات کے دوران مجموعی طور پر 20,159 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اقامہ کی خلاف ورزی پر11,302 افراد گرفتار کیے گئے۔5652 افراد کو بارڈر سکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ لیبر ضوابط کی خلاف ورزی پر3205 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
سرحد پار کر کے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد1861 تک پہنچ گئی۔ ان میں 33 فی صد یمنی، 65 فی صد ایتھوپیائی اور (02 فی صد دیگر قومیتوں کے افراد شامل ہیں۔ 112 لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے مملکت سے باہر سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔اس ہفتے میں 17 افراد کو رہائش، کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل، پناہ دینے اور ان کے لیے کام کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
اس دوران 20,337 ملزمان کو سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے ان کے سفارتی مشنوں میں بھیجا گیا، 3,425 خلاف ورزی کرنے والوں کو ان کے سفری تحفظات مکمل کرنے کے لیے ریفر کیا گیا۔9,461 خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت میں داخل کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے، انہیں اس کے اندر لے جاتا ہے، انہیں پناہ دیتا ہے، یا انہیں کسی بھی طرح سے کوئی مدد یا خدمت فراہم کرتا ہے تو اسے 15 سال قید، 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ اور املاک کی ضبطی کی سزا ہوسکتی ہے۔