28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

غالب انسی ٹیوٹ کے زیر اہتمام چار روزہ اردو ڈرامہ فیسٹول کا انعقاد

Aaghaz Drama

نئی دہلی، 19 نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔

غالب انسٹی ٹیوٹ کی ثقافتی تنظیم’ ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیرِ اہتمام 19 تا 22 نومبر 2023 کواردو ڈرامہ فیسٹول کا انعقاد ایوانِ غالب میں کیا جارہاہے۔ اس جشنِ ڈرامہ کا افتتاح 19 نومبر کو شام چھے بجے غالب انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین اور سابق چیف جسٹس جمّوں اینڈ کشمیر جسٹس جناب بدر دُرریز احمدنے کیا۔ ڈاکٹر رخشندہ جلیل، چیئرپرسن ہم سب ڈرامہ گروپ، غالب انسٹی ٹیوٹ اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

ڈاکٹر ادریس احمد، ڈائرکٹر ،غالب انسٹی ٹیوٹ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔افتتاحی تقریب کے بعد محترمہ فوزیہ داستان گو اور جناب رتیش یادو نے ریختی گوئی پیش کیا۔ 20نومبر کو جناب جاوید صدیقی کا تحریر پر مبنی ڈرامہ ایک پرانا البم پیش کیا جائے گا جسے محترمہ لبنا اور جناب سلیم عارف نے ڈرامے کی شکل دی ہے۔اس کے ہدایت کار جناب وکاس باہری ہیں۔ ، 21 نومبر کو “قصے بازی” جس کو جناب دانش حسین پیش کریں گے۔

فیسٹیول کے آخری دن “مجاز زندہ ہے” پیش کیا جاۓ گا جس میں تحریر و ہدایت محترمہ سلیمہ رضا کی ہو گی۔ اردو ڈرامہ فیسٹیول غالب انسٹی ٹیوٹ کی اہم سرگرمیوں میں شمار ہوتا ہے لہذا اس میں کثیر تعداد میں شائقین شرکت فرماتے ہیں۔

Related posts

شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی نے جوش وخروش کے ساتھ منایا اپنا سلور جوبلی پروگرام

Hamari Duniya

یہ ہے آپ کے زکوٰۃ،صدقات و عطیات کیلئے مستحق ادارہ، دل کھول کر مدد کیجئے

Hamari Duniya

وزیراعظم فوری وزیر داخلہ امت شاہ کا کابینہ سے استعفیٰ لیں: ڈاکٹر ادریس قریشی

Hamari Duniya