احمد آباد، 19 نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
عالمی کپ 2023 کا خطابی مقابلہ جیت کرآسٹریلیا نے بھارت کے خواب کو چکناچور کرتے ہوئے چھٹی مرتبہ خطاب پر قبضہ کرکے تاریخ رقم کردی۔ بھارت کی جانب سے ملے 241 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور صرف 16 کے اسکور پر محمد شمی نے وارنر کو پویلین بھیج دیا۔وارنر نے سات رن بنائے۔ اس کے بعد مچل مارش بلے بازی کے لئے آئے اور بمراہ کی گیند پر 15 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کو تیسرا جھٹکا اس وقت لگا جب بمراہ کی گیند پر ڈیون اسمتھ بھی 4 رن بناکر پویلین لوٹتے بنے۔ لیکن اس کے بعد ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری137 رن اور لابوش گین ناٹ آؤٹ 58 رن نے کوئی غلطی نہیں کی اور آسٹریلیا کوعالمی چمپئن بنادیا۔ یہ دونوں بلے بازی پوری طرح سے بھارتی گیندبازوں پر حاوی رہے اور ان کوئی موقع نہیں۔بھارتی گیند بازوں کو وکٹ کیلئے ترشنے پر مجبور کردیا۔ جب آسٹریلیا کو صرف دو رنوں کی ضرورت تھی اس وقت بڑا شارٹ کھیلنے کے چکر میں ہیڈ محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس طرح آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ عالمی کپ 2023 کا خطابی مقابلہ جیت لیا ہے۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے ٹاس جیت کرگیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بلے بازی کا آغاز کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے کیا۔ دونوں نے سنبھل کر بلے بازی شروع کی لیکن جیسے ہی روہت شرما نے اپنا رنگ دکھانا شروع کیا اور آسٹریلیائی گیند بازوں کی دھنائی شروع کی۔ اسی درمیان بھارت کو پہلا جھٹکا بھی لگ گیا۔ شبھمن گل آسانی سے آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کو دوسرا دھچکا جب لگا جب روہشت شرما میکس ویل کی گیند پر بڑا شارٹ کھیلنے کے چکر میں کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ روہت شرما 31 گیندوں پر 47 رن بناکر آٔٹ ہوگئے۔ کپتان نے 3چھکے اور چار چوکے لگائے۔ ۔شبھمن گل نے 7 گیند پر4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی ٹیم10 اوور میں 3 وکٹ پر81 رن بنا چکی ہے۔ آج سریش ایئر بھی کچھ کمال نہیں دکھاسکے اور صرف ایک چوکا لگا کر کپتان پیٹ کمنس کی گیند بار پروکٹ کیپر کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ایک وقت میں جب ٹیم انڈیا دھیرے دھیرے مضبوطی کی طرف بڑھ رہی تھی اسی درمیان وراٹ کوہلی پیٹ کمنس کی گیند پربولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔کوہلی نے 63 گیندوں پر53رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس دوران انہوں نے چارچوکے لگائے۔جب بھارت کو آگے لے جانے کی ذمہ داری کے ایل راہل کے کندوں پرتھی وہ بھی ٹیم کو بیچ مجھدار میں چھوڑ کر 107 گیندوں پر 66 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد محمد شمی میدان پر آئے لیکن جلد ہی وہ بھی آؤٹ ہوکر چلتے بنے۔ سوریہ کمار نے 28 گیندوں پر 18 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد بمبراہ نے ایک، کلدیپ یادو نے دس اور محمد سراج نے 9 رن بنائے۔ بھارت نے آسٹریلیا جیت کیلئے 241 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سےمچل اسٹارکس نے تین جوش ہیزل ووڈ نے دو پیٹ کمنس نے دو وکٹ حاصل کئے جب کہایڈم زمپا اور میکسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اب بھارت کا سارا دارومدار گیندبازوں پر ہے۔