17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
دہلی

شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی نے جوش وخروش کے ساتھ منایا اپنا سلور جوبلی پروگرام

Shama Educational

نئی دہلی،18اکتوبر(ہ س)۔

معروف سماجی تنظیم شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی نے اپنے 25 سال مکمل ہونے پر انڈیا اسلامک سنٹر انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر لودھی روڈ نئی دہلی میں اپنا سلور جوبلی پروگرام جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس سلورجوبلی پروگرام میں مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد ابراہیم ، دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین، سابق ایم پی جئے پرکاش اگروال، قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ، سیلم پور کے ایم ایل اے عبدالرحمان، دہلی میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امیت شرما، جاوید قمر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، سابق ایم ایل اے چودھری متین احمد، سابق کارپوریشن کونسلر عاصمہ رحمان وغیرہ موجود تھے۔ تنظیم کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ کے مطابق شمع این جی او گزشتہ ۵۲ سالوں سے معاشرے میں بہتر تعلیم، صحت، روزگار، بچوں اور خواتین کی فلاح و بہبود، حب الوطنی وغیرہ کے لیے کام کر رہی ہے ،25سال مکمل ہونے پر ہماری تنظیم کے تمام اراکین جشن بڑے دھوم دھام سے منا رہے ہیںاورلوگوں کی فلاح و بہبود اور ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا مکمل تعاون دینے کا حلف لے رہے ہیں۔

مالدیپ کے ہائی کمشنر ابراہیم نے تنظیم کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور مالدیپ کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں۔ہمارے ملک میں زیادہ تر سیاح ہندوستان سے آتے ہیں اور علاج کے لیے زیادہ تر مریض ہمارے ملک سے آتے ہیں۔ اگر ہم ہندوستان آکر اپنا علاج کرتے ہیں تو ہم شمع این جی او کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس طرح اس نے آج ہمیں یہاں بلا کر ہمیں عزت بخشی ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو تحریک دینے کی کوشش کرتے ہیں۔اقبال سنگھ لال پورہ نے کہا کہ آج شمع این جی او نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے، ہم اس کے مالک ہیں، ہم اس کو سجائیں گے، سنواریں گے، آج جس طرح تنظیم کے ننھے منھے بچوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہید اشفاق اللہ خان، بطق میاں انصاری، مولانا آزاد، اے پی جے عبدالکلام، بریگیڈیئر عثمان، شہید بھگت سنگھ، گاندھی جی اور دیگر بہادر سپوتوں کو اپنے فن کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔ہم اس بات کا بھر شکرےہ ادا کرتے ہیں کہ تنظیم نے شمال مشرقی ضلع کی تعمیرو ترقی کے لئے جو ہدف رکھا ہے اس میں ہم ہر محاذ پر ساتھ ہوں گے ۔سابق ایم پی جے پرکاش اگروال نے تنظیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس تنظیم کے ہر کام پر فخر ہے اور گواہ ہوں جو کام اس نے انسانوں کی مدد کے لئے۔ اس نے جو خدمت کی ہے اس کے لئے آج ذمہ داران کومبارکباد پیش کرتا ہوں اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

Shama Educational and Polytechnic Society

ایم ایل اے عبدالرحمٰن نے تنظیم کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس تنظیم کے کام کو گزشتہ 25 سالوں سے دیکھ رہا ہوں، یہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے، سرکاری دستاویزات بنانے، صحت، تعلیم کے لیے لوگوں کی مدد کرتی ہے اور بھائی چارہ برقرار رکھتی ہے۔ میں نے یہ سب اپنے سامنے دیکھا ہے، اس لیے آج مجھے بہت فخر ہے کہ میں اس تنظیم کے لیے دو لفظ کہنے آیا ہوں۔ سلور جوبلی تقریب میں تنظیم کے اراکین اور چھوٹے بچوں نے رنگا رنگ حب الوطنی پر مبنی پروگرام پیش کیے اور اس کے علاوہ لوگوں میں تعلیم اور صفائی کے تئیں بیداری لانے کے لیے ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔ شمع این جی او کے قومی صدر مرزاشاہد چنگیزی نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور سماجی خدمات، صحت کی خدمات، صحافیوں، خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو تنظیم کی جانب سے محمد اویس، این شبلی، گلزار احمد، شہباز، صادق شیروانی، غفران آفریدی، جاوید رحمانی، اسرار احمد، عمران سلمانی، سید شاہد راحت، تقی احمد، محمد، نعیم، ثمر الحسن، شبینہ خان، فہیم احمد، ایم نیر، وندنا سوری، ریاض الحسن، ڈاکٹر راجیو سیٹھیا، ڈاکٹر رتیش شرما، ڈاکٹر ایل کے جھا، ڈاکٹر سردار خان، حکیم سید احمد، ابو قمر، انیس ملک،شرف نانپاروی، راغب ککرالوی، جاوید مشیری،اقبال مسعودی ،عبداللہ پٹھان، محمد کیف، بابر رانا، ارباز، بلاگر مشاہد خان، جاوید برف کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر تنظیم کی ویب سائٹ کا اجراءکیا گیا اور تنظیم کے 25 سال مکمل ہونے پر ایک میگزین کا اجرا بھی کیا گیا۔پروگرام کی نظامت شفا مرزا نے کی۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں حاجی شفیق سیفی، محمد صابر ،سید شاہد راحت، محمد عدنان، محمد آصف، فاضل خان، محمد ابو قمر، نوشاد خان، صادق علی، حاجی وسیم سیفی، لیاقت ادریسی، فیضان خان، محمد انیس عرفان بیگ، نفیس الدین، ڈاکٹر خورشید، قاری یوسف انصاری، ڈاکٹر عبدالرحمن ، کامران، سلیم خان، جاوید اختر، جاوید مرزا، شہباز عالم، آصف ادریسی، ہارون سیفی، کامران بیگ، فہیم شاہد ڈاکٹر ناصر، حافظ صالحین، تکثیراحمد، سیف الرحمان، فیروز خان، اسامہ خان، حمزہ، شمس الدین، انیس ملک,عدنان بیگ،آسن بیگ،عبدالرافع,یوسف بیگ,عرفان منصوری,سلیم ملک،محمد مہربان،اکرم بیگ،سعود داود،شریف قریشی اعمش بیگ,کائنات مرزا خان،ترنم عمران،زیبا صدیقی،سونیا عرفان،شمیم رضوان،شائستہ تنویر، نسیم بانو، ڈاکٹر شبنم مرزا وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔

Related posts

غالب اکیڈمی نے اردواخبارات کے صحافیوں کوایوارڈ سے نوازا

Hamari Duniya

شاہین باغ میں آتشزدگی: خوفناک آتشزدگی سےچار ریسٹورنٹ جل کر خاکستر

کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ، مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ پر آگ لگنے کے بعد 45 منٹ تاخیر سے پہنچنے کا بھی الزام لگایا:

Hamari Duniya

دہلی میونسپل کارپوریشن کا انتخاب آج، یہ ہیں امیدوار

Hamari Duniya