22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بی جے پی نے سسودیا کو دیا’ آپ‘ کو توڑنے کا آفر، نائب وزیراعلیٰ نے دیا منہ توڑ جواب

Manish Sisodia

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)
دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ سسودیا نے کہا کہ انہیں بی جے پی کی طرف سے پیشکش ملی ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی نے انہیں عام آدمی پارٹی کو توڑنے پر سی بی آئی اور ای ڈی کے تمام مقدمات بند کرنے کی پیشکش کی ہے۔
منیش سسودیا نے اس بارے میں ٹویٹ کیاہے۔انہوں نے لکھا ’ مجھے بی جے پی کا پیغام ملا ہے۔’آپ‘ کو توڑکربی جے پی میں شامل ہو جاو¿ ، سی بی آئی ای ڈی کے تمام کیس بند کر دیے جائیں گے۔ بی جے پی کو میرا جواب – میں مہارانا پرتاپ کی اولاد ہوں، میں راجپوت ہوں، میں سرکٹالوں گا ، لیکن میں بدعنوانوں، سازشیوں کے سامنے نہیں جھکوں گا، میرے خلاف تمام کیسز جھوٹے ہیں ، جو کرنا ہے کرو۔
دراصل شراب گھوٹالہ معاملے میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سی بی آئی نے سسودیا سمیت 14 ملزمان کے خلاف لک آو¿ٹ سرکلر جاری کیا تھا۔ وہیں نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیانے لک آو¿ٹ سرکلر جاری ہونے کے بعد کہا تھا کہ یہ کیا نوٹنکی ہے۔؟ دہلی میں آزاد گھوم رہا ہوں ، بتاو¿ کہاں آنا ہے؟
سسودیا نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر پی ایم مودی کا ایک بیان بھی شیئر کیا ہے ، جس میں وہ سی بی آئی کی کارروائی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ اس کے بعد سی بی آئی نے اس سے متعلق دستاویزات بھی ای ڈی کو سونپ دیے ہیں۔ اس کے بعد ای ڈی نے سسودیا کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔
نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا شراب کی پالیسی پر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کوئی گھوٹالہ نہیں ہوا ، سب کچھ بکواس ہے۔ سی بی آئی انکوائری کی ضرورت نہیں ہے۔

Related posts

ویوز 2025: عالمی تخلیقی قیادت کی سمت میں بھارت کی چھلانگ

Hamari Duniya

اروناچال پردیش میں فوج کا ہیلی کاپٹر رودر تباہ،ملبہ برآمد،پانچ اہلکارتھے سوار

Hamari Duniya

کنور دانش علی سے اظہار یکجہتی کیلئے ویلفیئر پارٹی کے صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے کی ملاقات

Hamari Duniya