27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اروناچال پردیش میں فوج کا ہیلی کاپٹر رودر تباہ،ملبہ برآمد،پانچ اہلکارتھے سوار

Helicopter crash

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
اروناچل پردیش کے سیانگ ضلع کے تحت سنگنگ گاو¿ں کے قریب جمعہ کی صبح بھارتی فوج کاہیلی کاپٹر رودر گر کر تباہ ہوگہا۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورسرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔اس ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹوں کے علاوہ تین دیگر لوگ بھی سوار تھے۔ جائے حادثہ پر03لاشیں ملی ہیں۔ جس میں دو لاش برآمد کئے گئے ہیں جبکہ تیسری لاش کو فوج کی ریسکیو ٹیم نکالنے میں مصروف ہے۔ جائے حادثہ کافی اونچے علاقے میں ہے یہ علاقہ کسی بھی سڑک سے نہیں جڑا ہوا ہے، اس لئے ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اپر سیانگ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جمار بسار کے مطابق جائے حادثہ سڑک سے منسلک نہیں ہے لیکن ایک ریسکیو ٹیم بھیج دی گئی ہے۔اس میں دو پائلٹ سمیت5لوگ سوار تھے، جنہیں تلاشنے کے لئے فوج کے دو اے ایل ایچ اور فضائیہ کے ایک ایم آئی -17ہیلی کاپٹر کے ساتھ ریسکیو آپریشن چلایا گیا۔ اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہونے کی جانکاری مل رہی ہے۔ دو لاش برآمد کئے گئے ہیں جبکہ تیسری لاش کو فوج کی ریسکیو ٹیم نکالنے میں مصروف ہے۔ جائے حادثہ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں پہاڑی کے پاس سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔
آرمی ایویشن نے چیتا اور چیتک ہیلی کاپٹروں کے پرانے بیڑے کو ہٹانے کی تیاری بھلے ہی تیز کردی ہے لیکن یہ ہیلی کاپٹر اپنی آخری وداعی تک مسلسل کریش ہورہے ہیں۔ یہ بھی اتفاق ہے کہ پانچ سال میں پانچ چیتا ہیلی کاپٹر کریش ہوچکے ہیں، جن میں پانچ جوانوں کی جان جاچکی ہے۔ ایس ماہ ایک ہفتے میں فوج کا دوسرا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ چیتا اور چیتک کے علاوہ گزشتہ پانچ سالوں میں کل ملا کر17فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوکر تباہ ہوچکے ہیں، جن میں36فوجی اہلکاروں کی جانچ جاچکی ہے۔

Related posts

جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے موقر وفد نے مولانا عبدالروف ندوی سے تعزیت کی

Hamari Duniya

سوریہ کمار کی بلے بازی کے دیوانے ہوئے غیر ملکی کرکٹر

Hamari Duniya

ملک بھر میں پی ایف آئی کے خلاف این آئی اے کی کارروائی، قومی صدر سمیت106افراد گرفتار

Hamari Duniya