28.9 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
دہلی

دہلی حکومت کے ایک اور وزیر کے گرد ای ڈی کا گھیرا تنگ،گھر پر چھاپہ ماری

Rajkumar Annand

نئی دہلی، 02 نومبر (ایچ ڈی نیوز)۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی پیشی سے قبل دہلی حکومت کے ایک اور وزیر کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے تعلق سے دہلی حکومت کے کابینہ وزیر اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر راجکمار آنند سے منسلک احاطے پر چھاپہ مارا ہے۔
سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ دہلی کے کابینہ وزیر راجکمار آنند کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی چھاپہ ماری چل رہی ہے۔ مرکزی ایجنسی کی جانب سے وزیر کے 9 احاطے بشمول سول لائنز کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر تلاشی جاری ہے۔معلومات کے مطابق سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک ٹیم بھی چھاپہ ماری کرنے والے ای ڈی افسران کے ساتھ ہے۔57سالہ راجکمار آنند دہلی حکومت میں محنت، روزگار، سماجی بہبود اور ایس سی/ایس ٹی (شیڈولڈ کاسٹ/شیڈولڈ ٹرائب) بہبود کے وزیر ہیں۔ وہ پٹیل نگر اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ہیں۔

Related posts

 اشاعتی دنیا کامعتبر ادارہ ’عبارت پبلی کیشن‘کا شاندار افتتاح

Hamari Duniya

Delhi Heavy Rain : دہلی-این سی آر موسلادھار بارش سے بے حال، کئی علاقوں میں پانی جمع، مکانات منہدم، سڑکوں پر لگا جام

Hamari Duniya

منیش سسودیا کی گھر پر پہنچی سی بی آئی، نائب وزیراعلیٰ نے کہا آپ کا استقبال ہے

Hamari Duniya