17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ای ڈی کے نوٹس پروزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا جواب،نوٹس کو بتایا غیرقانونی

CM Arvind Kejriwal

نئی دہلی، 02 نومبر (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آج (جمعرات) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ ای ڈی نے دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالے میں کیجریوال کو 2 نومبر کو حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا تھا۔ذرائع کے مطابق عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ای ڈی کو جواب دیا ہے۔ کیجریوال نے تحقیقاتی ایجنسی کو خط لکھ کر اس کے سمن کو سیاست پر مبنی اور غیر قانونی قرار دیا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی ای ڈی دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے میں منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔چرچا ہے کہ کیجریوال کو طلب کرنے سے پہلے ای ڈی نے کافی ثبوت جمع کر لیے ہیں۔ اسی معاملے میں تفتیشی ایجنسی پہلے ہی دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو گرفتار کر چکی ہے۔ وہیں، کیجریوال کی پیشی سے قبل دہلی حکومت کے ایک اور وزیر راجکمار آنند کے گھر پر چھاپے مارے ہیں۔دوسری جانب ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کیجریوال کے انکار کرنے کے بعد ای ڈی انہیں نیا سمن جاری کرکے پوچھ گچھ کے لئے آگے کی تاریخ دے سکتی ہے۔ وہیں کیجریوال کو ای ڈی کے سمن پر عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھاردواج نے کہا کہ یہ بات ملک ہی نہیں پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ مرکزی حکومت اقتدار کے نشے میں چور ہے۔انہیں غرور ہوگیا ہے کہ وہ ہر چھوٹی پارٹی کو کچلنا اور مسلنا چاہتے ہیں۔ آپ ایک بڑھتی ہوئی قومی پارٹی ہے اور بی جے پی حکومت اسے کچلنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

Related posts

لکشدیپ کے ایم پی محمد فیضل کی سزاہائی کورٹ سے معطل ہونے کے بعد بھی لوک سبھا کی رکنیت نہیں ہوئی بحال، پہنچے سپریم کورٹ

Hamari Duniya

نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ممتا بنرجی کی توہین،میٹنگ چھوڑ کر چلی گئیں

Hamari Duniya

جمہوریت کی نئی عمارت میں بدھوڑی جیسے زہریلا شخص کے ساتھ کیسے بیٹھو گے،اقلیتوں اور پچھڑوں کی لڑائی کا دم بھرنے والے نیتاؤں سے سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب کا سوال

Hamari Duniya