9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی قومی خبریں

منیش سسودیا کی گھر پر پہنچی سی بی آئی، نائب وزیراعلیٰ نے کہا آپ کا استقبال ہے

CBI-Manish Sisodia

 اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا اور کہا ،’ سی بی آئی کو خوش آمدید۔ مکمل تعاون کریں گے، ماضی میں بھی کئی تحقیقات پر چھاپے مارے گئے۔ کچھ نہیں نکلا۔ اس مرتبہ بھی کچھ نہیں نکلے گا۔ جس دن دہلی کے تعلیمی ماڈل کی تعریف کی گئی اور منیش سسودیا کی تصویر امریکہ کے سب سے بڑے اخباراین وائی ٹی کے صفحہ اول پر چھپی ، اسی دن منیش کے گھر پر مرکز نے سی بی آئی کو بھیج دیا۔ 

Manish Sisodia-Kejriwal

نئی دہلی(ایچ ڈی بیورو)۔

سی بی آئی کی ٹیم دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے گھر پہنچ گئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی کے بارے میںسی بی آئی نے یہ کارروائی کی ہے ۔ دراصل حال ہی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ نے سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی تھی۔ ایل جی وی کے سکسینہ نے یہ قدم چیف سکریٹری کی رپورٹ کے بعد اٹھایا۔ اس رپورٹ میں منیش سسودیا کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ دراصل دہلی کا محکمہ ایکسائز منیش سسودیا کے ماتحت ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سی بی آئی کی ٹیم منیش سسودیاکے مشرقی دہلی ایکسائز کمشنر اروا گوپی کرشنا کی رہائش گاہ سمیت 21 مقامات پر پہنچے۔ دہلی سمیت 7 ریاستوں میں سی بی آئی کی کارروائی جاری ہے۔ گوپی کرشنا کے علاوہ تین اور افسران پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ گوپی کرشنا سابق ایکسائز کمشنر ہیں، انہوں نے اس ’ متنازعہ‘ پالیسی کو بنایا اور نافذ کیا۔ یہی نہیں، وہ ان 11 افسران میں شامل ہیں جن کے خلاف دہلی ایل جی نے تادیبی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ منیش سسودیا نے ٹویٹ کرکے سی بی آئی کے چھاپہ ماری کی جانکاری دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سی بی آئی آئی ہے۔ ان کا استقبال ہے۔ ہم سخت ایماندار ہیں۔ لاکھوں بچوں کا مستقبل بنانا۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں اچھے کام کرنے والوں کو اس طرح ہراساں کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک ابھی تک نمبر 1 نہیں بن سکا۔

سسودیا نے کہا ، تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے تاکہ جلد سچ سامنے آسکے۔ اب تک میرے خلاف کئی مقدمات درج ہوئے لیکن کچھ نہیں نکلا۔ اس میں بھی کچھ نہیں نکلے گا۔ ملک میں اچھی تعلیم کے لیے میرا کام نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ’ یہ لوگ دہلی کی تعلیم اور صحت کے بہترین کام سے ناراض ہیں۔ اسی لیے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین اور وزیر تعلیم کو پکڑا ہے تاکہ تعلیم اور صحت کے اچھے کاموں کو روکا جا سکے۔ ہم دونوں پر جھوٹے الزامات ہیں۔ عدالت میں سچ سامنے آئے گا۔ دراصل ای ڈی حال ہی میں منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے کے الزام ستیندر جین کو گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ نئی ایکسائز ڈیوٹی میں بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔ اس کے ذریعے شراب کے لائسنس والوں کو غیرقانونی طور پر فائدہ پہنچانے کا بھی الزام ہے۔ لائسنس دینے میں قواعد کو نظر انداز کیا گیا۔ ٹینڈر کے بعد شراب کے ٹھیکیداروں کے 144 کروڑ روپے معاف کر دیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس پالیسی کے ذریعے کورونا کا بہانہ بنا کر لائسنس فیس معاف کر دی گئی۔ شراب کے تاجروں کو رشوت کے عوض فائدے دیے گئے۔ الزام ہے کہ نئی ایکسائز پالیسی کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے ریونیو کا بڑا نقصان ہوا ہے اور یہ نئی پالیسی شراب کے تاجروں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے لائی گئی تھی۔

دوسری جانب اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا اور کہا ،’ سی بی آئی کو خوش آمدید۔ مکمل تعاون کریں گے، ماضی میں بھی کئی تحقیقات پر چھاپے مارے گئے۔ کچھ نہیں نکلا۔ اس مرتبہ بھی کچھ نہیں نکلے گا۔ جس دن دہلی کے تعلیمی ماڈل کی تعریف کی گئی اور منیش سسودیا کی تصویر امریکہ کے سب سے بڑے اخباراین وائی ٹی کے صفحہ اول پر چھپی ، اسی دن منیش کے گھر پر مرکز نے سی بی آئی کو بھیج دیا۔

Related posts

ہماچل میں سیاحوں کا آئے گا سیلاب، ’سکھوحکومت‘ نے مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے بنایا ماسٹر پلان

Hamari Duniya

لاکھوں فرزندان توحید کی موجودگی میں خطبہ حج میں امام کعبہ نے دیا اتحاد کا پیغام 

Hamari Duniya

شردھا قتل: برآمد ہڈیوں کی ڈی این اے جانچ کے بعدنیا انکشاف

Hamari Duniya