22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
کھیل

معروف سماجی کارکن وتاجرطاہرشیخ کے ہاتھوں الیک زین ڈرا نائٹ والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح 

Wali ball

اعظم گڑھ ، 29 اکتوبر۔عبد الرحیم شیخ ؍ ایچ ڈی نیوز۔
گذشتہ شب بیری ڈی گاؤں میں چھوٹا پروا کی جامع مسجد کے پاس مدرسہ اسلامیہ کے قریب الیک زین ڈرا نائٹ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔جسکا افتتاح معروف سماجی کارکن اور تاجر محمد طاہر شیخ نے کیا ۔افتتاحی میچ سعد ٹور اینڈ ٹرویلز اور ایف آئی سی کلب کٹولی کے درمیان ہوا ۔جس کو کتولی کی ٹیم نے اپنے نام کیا ۔فائنل میچ ذائقہ دربار کوٹلہ اور ایف آئی سی کلب كتولی کے درمیان کھیلا گیا جسکو ذائقہ دربار کوٹلہ کی ٹیم نے جیت لی اور کٹولي کی ٹیم دوسرے مقام پر رہی ۔
یہ میچ سنگیا ٹریڈرس کی جانب سے کرایا گیا تھا ۔ اس موقع پر خاص طور پر محمد طاہر شیخ ،اروند کمار سنگھ ،پنکج سنگھ ،ڈمپی سنگھ ،طارق سکندر ،پون پانڈے ،ایشور سنگھ ،ستیندر وشو کرما ،مرزا جمال الدین بیگ ،قطبِ الدین بیگ، نسیم انصاری ،عبد اللّٰہ بیگ ،حافظ ابو حذیفہ سمیت بڑی تعداد میں اطراف کے لوگ موجود تھے۔

Related posts

شاہد آفریدی نے وزیراعظم نریندر مودی سے کی جذباتی اپیل

Hamari Duniya

ثانیہ مرزا کس کے لئے ہیں اتنا بے چین؟ کررہی ہیں شدت سے انتظار

Hamari Duniya

بلجیم کے گول کیپر گول بچاتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گئے

Hamari Duniya