33.7 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

بلجیم کے گول کیپر گول بچاتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گئے

Belgium Goalkeeper

برسلز،15فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
فٹ بال کے مداحوں کیلئے نہایت ہی افسوسناک خبریہ ہے کہ بلجیم کے گول کیپر آرنے ایسپیل 25 سال کی عمر میں اس وقت انتقال کرگئے جب وہ گذشتہ ہفتے کھیل کے میدان میں گر کربے ہوش ہوگئے تھے۔ان کے اچانک انتقال ہوجانے سے فٹ بال کے چاہنے والوں میں غم کی لہردوڑ گئی ہے۔

ایسپیل اپنی مقامی شوقیہ لیگ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پنالٹی کِک بچانے کے چند لمحوں بعد گر گئے تھے اور یہ چوٹ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسپل نے پنالٹی کک بچائی اور فوراً میدان میں گر گئے۔ ایمبولینسیں انہیں اٹھانے کے لیے گئی۔ کھلاڑی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے مگر وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔بلجیم کلب نے ایک بیان میں کہا کہ فنکل اسپورٹ ارنے ایسپل کی اچانک موت کی وجہ سے گہرے سوگ میں ہے۔ افسوسناک حادثے پر ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کی جا رہی ہے۔

ایسپل کی لاش کا پوسٹ مارٹم پیر کو موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے ہونا تھا۔ایک مقامی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات ایسپیل کی آخری رسومات میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

Related posts

بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر پہلا ورلڈ چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا

Hamari Duniya

خانہ کعبہ و مسجد نبوی میں زائرین کی خدمت کرنے والے ’انسانیت کے سفیر‘

Hamari Duniya

وقف املاک کے مسائل سے وقف بورڈ کے ممبران کوکوئی لینا، ممبران کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے وقف بورڈ کے کام کاج ٹھپ، کئی ممبر پھر میٹنگ سے رہے غیر حاضر

Hamari Duniya