17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

انوارانصاری کانگریس اقلیتی شعبہ کے نائب صدر مقرر

Anwar Ansari
کانگریس اقلیتوں ،بنکر اور پسماندہ سماج کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے۔انوارانصاری

نئی دہلی 29اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
جھارکھنڈ کانگریس کے نائب صدر انوار احمد انصاری کو پارٹی کے اقلیتی شعبہ کا قومی نائب صدر بنایا گیا ہے۔کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کے دستخط سے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے قومی صدر نے اقلیتی شعبہ کے عہدیداروں کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔انوار انصاری کے والد عبدالرزاق انصاری ایک بنکر تھے اور سماج کی ترقی کے لیے کوشاں رہتے تھے۔وہ 1946ءمیں پہلی بار متحد ہ بہار میں کانگریس کے ایم ایل سی بنے اور انیس سو نواسی میں انہیں حکومت بہار میں کابینہ وزیر بنایا گیا۔
انوار احمد انصاری اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سماجی اور سیاسی سرگرمیوں میں دلچسپی لینے لگے۔انہیں دو ہزار نو میں کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران قدوائی نے جھارکھنڈ کے کانگریس اقلیتی شعبہ کا نائب صدرنامزد کیا تھا۔کانگریس کے ساتھ ہی انوار احمد انصاری بنکروں کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔انوار احمد انصاری جھارکھنڈ ،بہاراور اوڑیسہ خطہ سے تعلق رکھنے والے کانگریس اقلیتی شعبہ کے واحد نائب صدر ہیں،اس کی وجہ سے مانا جارہا ہے کہ انہیں ملک کے مشرقی خطے میں پارٹی کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔وہ چھوٹا ناگپور ہینڈ لوم اینڈ کھادی دیورس کو آپریٹو یونین لمیٹیڈ کے چیئرمین ہیں۔یہ غالباً پور ے ملک میں بنکروں کی پہلی یونین ہے جس کا اپنا سوپراسپیشلیٹی اسپتال ہے۔فی الحال اس اسپتال کا انتظام مےدانتا گروپ کے ہاتھوں میں ہے۔

اس موقع پر انوار احمد انصاری نے عزم کیا ہے کہ وہ اقلےتوں خصوصاً سماج کے دبے کچلے پسماندہ طبقات کو معاشی ،تعلیمی اعتبار سے مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔بہت سے ایسے پسماندہ افراد ہیں جن کے پاس وہ صلاحےت موجود ہے جس کے بل بوتے وہ قومی دھارے میں شامل ہوکر خدمات انجام دے سکتے ہیں لیکن مواقعے اور رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے وہ پسماندہ ہیں اور سماجی ،معاشی اعتبار سے وہ مضبوط نہیں ہورہے ہیں۔انہوں نے مزےد کہا کہ بنکر سماج کے ساتھ ساتھ پسماندہ سماج اس وقت کافی پرےشان ہیں انہیں بہتررہنمائی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی پسماندہ ،دلت اور اقلےتوں کی مضبوط آواز تھی اور ہمیشہ رہے گی۔ کانگریس پارٹی اقلیتوں ،بنکر اور پسماندہ سماج کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے ۔

Related posts

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی تعلیم بھی ضروری:علماء

بڈولی سادات کے مدرسہ عظمت العلوم میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر پانچ طلباء کی دستار پابندی۔:

Hamari Duniya

Mohd Ghalib Neta: نفرت کی سیاست سے مُلک نہیں چل سکتا:محمد غالب نیتا

Hamari Duniya

سالک بستوی کی کتاب سخن ہائے اہل قلم کا اجراء

Hamari Duniya