26.2 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اسرائیل فلسطین کشیدگی: چین نے جنگی جہاز کا منہ اسرائیل کی طرف موڑ دیا

Chines ship

بیجنگ،23اکتوبر۔ اسرائیل فلسطین کشیدگی میں حالیہ اضافے کے بعد چین نے گزشتہ ہفتے مشرقِ وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے۔چینی اخبار کے مطابق خلیجی علاقے میں متبادل کے طور پر 2 چینی بحری جنگی جہاز پہنچے ہیں۔اخبار نے کہا کہ عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد چینی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔
اسرائیل حماس تنازع مشرقِ وسطیٰ میں پھیلنے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔اسرائیل نے جنوبی لبنان کے اندر 5 کلومیٹر تک شدید گولا باری کی ہیں، اس دوران حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔دوسری جانب امریکا نے پورے مشرقِ وسطیٰ میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا ہے، مزید میزائل نصب کرنے اور فوجیوں کی تعیناتی کے لیے الرٹ کر دیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

Related posts

خانہ کعبہ کے گرد ”طواف قدوم“ کر رہے ہیں لاکھوں عازمین ،آج شام منیٰ کیلئے ہوں گے روانہ

Hamari Duniya

چینی صدر شی جن پنگ کی انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات

Hamari Duniya

 سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ خدمات کیلئے جیو نے سپیس ایکس کے ساتھ ہاتھ ملایا

Hamari Duniya